قومی

Today, the BJP needs Modi:بی جے پی کی مجبوری ہیں پی ایم مودی، اگر مودی نہ ہوں تو150 سیٹ بھی نہیں جیت پائے گی بی جے پی:نشی کانت دوبے

بی جے پی کے مشہور ایم پی نشی کانت دوبے نے بڑا بیان دیا ہے۔ نشی کانت دوبے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کی مجبوری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بنگلہ دیش بنا کر بڑی غلطی کی۔ اسے ہندو بنگلہ دیش اور مسلم بنگلہ دیش الگ الگ بنانا تھا۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نیوز ایجنسی اے این آئی کے ایک پوڈ کاسٹ میں صحافی سمیتا پرکاش سے بات کر رہے تھے۔ اس گفتگو کا ٹیزرمنظرعام پر آیا ہے۔ مکمل ویڈیو ابھی تک نہیں آئی۔ بنگلہ دیش کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نشی کانت دوبے نے کہا کہ بنگلہ دیش بنا کر اندرا گاندھی نے جو غلطی کی اس کا  خمیازہ بہاری لوگ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش بنانا تھا تو ہندو بنگلہ دیش الگ اور مسلم بنگلہ دیش الگ بننا چاہئے تھا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران نشی کانت دوبے سے پوچھا گیا کہ آپ نے یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں ایک تبصرہ کیا تھا، جس پر کافی چرچا ہو رہا ہے۔ اس کے جواب میں نشی کانت دوبے نے کہاکہ اگلے 15-20 سال تک دہلی میں کوئی جگہ خالی نہیں ہے، اگر مودی جی ہمارے لیڈر نہیں ہوں گے تو بی جے پی 150 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔ بی جے پی 2029 کا الیکشن پی ایم مودی کی قیادت میں لڑنے پر مجبور ہے۔

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے 75 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بیان پر نشی کانت دوبے نے کہا کہ آج مودی کو بی جے پی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بی جے پی کو مودی کی ضرورت ہے۔ آپ اتفاق کریں یا اختلاف کریں لیکن ایک سیاسی جماعت شخصیت پرستی کی بنیاد پر چلتی ہے۔

نشی کانت دوبے نے کہا کہ جب آپریشن بلیو سٹار ہوا تو برطانوی دفاعی افسران امرتسر میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے ہی شہریوں کو مارنے کے لیے غیر ملکیوں کی مدد لیں گے؟ دوسری طرف پارلیمنٹ میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں نشی کانت دوبے نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں میرے کچھ قریبی دوست ہیں تو ان میں اسد الدین اویسی بھی شامل ہیں، جن کے ساتھ ہمارا خاندانی تعلق ہے اور کئی سالوں سے ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

49 minutes ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

2 hours ago