بین الاقوامی

India Slams NATO Chief: ہندوستان نے نیٹو سربراہ کو دیا دوٹوک جواب، کہا -روس سے تجارت پر دھمکیاں ناقابلِ قبول، دوہرا معیار درست نہیں

ہندوستان نے نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے اس بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے، جس میں انھوں نے روس سے تجارت جاری رکھنے والے ممالک خصوصاً ہندوستان، چین اور برازیل کو ’’انتہائی سخت پابندیوں‘‘ کی دھمکی دی تھی۔ ہندوستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اسے عالمی توانائی پالیسی میں ’’دوہرا معیار‘‘قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان اپنی توانائی کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے۔

مارک روٹے نے واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ہندوستان، چین اور برازیل جیسے ممالک اگر روس کے ساتھ کاروبار جاری رکھتے ہیں تو انھیں اس کا ’’بڑا خمیازہ‘‘ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ مارک روٹے نے کہا تھا کہ ’’اگر آپ دہلی یا بیجنگ میں رہتے ہیں تو آپ کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے، کیوں کہ یہ صورت حال آپ کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔‘‘

روٹے کے یہ بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے، جو روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے جانے کی صورت میں 50 دنوں کے اندر نافذ کیے جا سکتے ہیں۔

روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے ہندوستان

واضح رہے کہ ہندوستان اس وقت روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جو جولائی 2025 کے مطابق بھارت کی کل درآمدات کا 42 فیصد ہے، یعنی روزانہ تقریباً 2.08 ملین بیرل۔ یہ تیل کم قیمت پر خریدا جاتا ہے اور ہندوستانی ریفائنریاں اسے پراسیس کر کے دیگر ممالک، حتیٰ کہ G7 ممالک کو بھی برآمد کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر روسی نژاد تیل پر اضافی محصولات عائد کیے گئے تو ہندوستانی برآمدات عالمی مارکیٹ میں غیر مسابقتی ہو جائیں گی۔ وہیں ہندوستان نے روس سے تیل کی خریداری کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عالمی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے لیکن یک طرفہ دباؤ کو اپنی قومی مفاد پر اثر انداز نہیں ہونے دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

5 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

1 hour ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago