پٹنہ کے پارس اسپتال میں بکسر کے قیدی چندن مشرا کے قتل کے معاملے میں بہار پولیس کی ایس ٹی ایف ٹیم کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس ٹیم نے اس معاملے میں 5 شوٹروں کی شناخت کی ہے۔ اس کے علاوہ توصیف بادشاہ کو اس کیس میں مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ توصیف بادشاہ کو پٹنہ کے پھلواری شریف سے گرفتار کیا گیاہے۔ مرکزی ملزم توصیف نے پٹنہ کے سینٹ کیرنز اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو توصیف اس کیس کا مرکزی ملزم ہے۔
پولیس نے تمام 5 مجرموں کی شناخت کر لی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پٹنہ پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے قتل میں ملوث مجرموں کی تلاش میں پھلواری شریف کے گلستان محلہ میں چھاپہ مارا۔بتادیں کہ پارس ہسپتال کےاندر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس واقعہ کو انتہائی سنگین قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ قتل ہسپتال جیسی محفوظ جگہ میں داخل ہو کر کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ مشتبہ مجرموں کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
تحقیقات کے دورا ن پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمان گلستان محلہ کے رہائشی ہیں جس کے بعد ایس ٹی ایف اور مقامی تھانے نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر چھاپے مارنے شروع کر دیے۔ٹیم نے علاقے میں متعدد مشکوک گھروں کی تلاشی لی اور مجرموں کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کی مانیں تو فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک کی والدہ ستار ایجوکیشن میموریل کالج میں تعینات ہیں اور ان کے نمبر سے کچھ لوگوں کو کال کرکے یہ واقعہ انجام دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پھلواری شریف پولیس اسٹیشن اور ایس ٹی ایف کی نگرانی میں پورے علاقے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…