قومی

CBI Nabs ₹8 Cr Fraudster After 20 Years: نام بدل کر اندور میں مقیم تھی 8 کروڑ کے بینک گھوٹالے کی مجرم خاتون، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب سی بی آئی نے 20 سال بعد کیا گرفتار

تقریباً دو دہائیاں تک قانون سے بچنے کے بعد ایک خاتون کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) نے مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر 2002 سے 2005 کے دوران بنگلورو میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کو تقریباً 8 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

2006 میں CBI نے بنگلورو کے جوڑے آر ایم شیکھر اور ان کی اہلیہ مانی ایم شیکھر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ دونوں ’انڈو مارکس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ ان پر غیر مالیاتی قرضوں (non-fund-based limits) کا ناجائز استعمال کرکے بینک کو دھوکہ دینے کا الزام تھا۔

2009 میں قرار دیے گئے تھے اشتہاری مجرم

2007 میں فردِ جرم عائد ہونے کے بعد بھی دونوں عدالت میں پیش نہ ہوئے اور متعدد سمن اور وارنٹ کے باوجود غائب رہے، جس پر 2009 میں انہیں اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا۔ CBI نے ان کی گرفتاری پر 50,000 روپے انعام بھی رکھا تھا۔ تاہم حالیہ تفتیش میں CBI نے جدید image search tools اور ڈیجیٹل فنگر پرنٹس کی مدد سے ان کے نئے شناختی خاکے بنائے، جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ آر ایم شیکھر نے اپنا نام تبدیل کر کے کرشن کمار گپتا رکھ لیا تھا، اور ان کی اہلیہ گیتا کرشن کمار گپتا کے نام سے زندگی گزار رہی تھی۔

لیکن ایک حیران کن موڑ اُس وقت آیا جب تفتیش سے معلوم ہوا کہ آر ایم شیکھر کا 2008 میں ہی انتقال ہو چکا ہے، یعنی اس پر فرد جرم عائد کیے جانے کے ایک سال بعد اور اشتہاری مجرم قرار دیے جانے سے ایک سال قبل۔تاہم اس کی بیوی مانی ایم شیکھر کو، جو اب ’’گیتا‘‘ کے نام سے رہ رہی تھیں، 12 جولائی 2025 کو اندور سے گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے اور اس کیس کی باقاعدہ سماعت اب دوبارہ شروع ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

13 hours ago