آندھرا پردیش میں پٹاخہ پھٹنے سے متعلق دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ جمعرات کو پٹاخے کے دھماکے میں ایک شخص زندہ جل گیا اور چھ شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ایلورو قصبے میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اپنے ٹو وہیلر پر ایک بیگ میں پٹاخے لے کر جا رہا تھا۔
پٹاخوں سے بھرا بیگ زمین پر گرا اور پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق گنگاما مندر کے قریب سڑک پر گڑھے میں موٹر سائیکل پھنس جانے کے بعد پٹاخوں سے بھرا بیگ زمین پر گر گیا۔ پٹاخے پھٹنے سے موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں چھ دیگر افراد زخمی ہوئے، جنہیں ایلورو کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت سدھاکر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ریاست میں 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا سانحہ ہے۔
آسمانی بجلی گرنے سے پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
مغربی گوداوری ضلع میں بدھ کی شام پٹاخہ بنانے والی ایک یونٹ میں آگ لگنے سے دو خواتین زندہ جل گئیں اور پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ انڈرجاورم منڈل کے سوریاروپلم میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں شدید بارش اور طوفان کے دوران بجلی گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آسمانی بجلی گرنے سے زور دار دھماکوں کے ساتھ آگ کا ایک بڑا گولہ بن گیا جس سے گاؤں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ یونٹ میں سولہ ملازمین کام کر رہے تھے اور ان میں سے دو خواتین زندہ جل گئیں ۔
مرنے والی مزدور خواتین کی شناخت وی سری والی (42) اور سنیتا (35) کے طورپر ہوئی ہے۔ پانچ دیگر افراد جو شدید طور پر زخمی ہیں انہیں سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نو مزدوروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق رام شیواجی پٹاخہ بنانے کا یونٹ چلا رہا تھا اور اس نے اس کے لیے لائسنس بھی لیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
لکھنؤ کی سڑکوں پر اکھلیش یادو کی تصویر والے پوسٹر لگے ہوئے ہیں اور ان…
سماج وادی پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 9 امیدواروں کو نامزد کرکے ایم وی…
ادھر شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو 1000 سے زائد میزائل…
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں…
یورپ میں کئی برسوں کے بدترین سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حوالے…
ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ بی جے پی ترقی کے نام پر الیکشن لڑتی…