اجیت پوار کی این سی پی کی جانب سے نواب ملک کو ٹکٹ دینے کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تھمنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اس کو لے کر مہاوتی میں ہنگامہ بپا ہے۔ جہاں ایک ناتھ شنڈے کی شیو سینا نے نواب ملک کی سیٹ سے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے، وہیں بی جے پی نے نواب ملک کے لیے مہم چلانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ادھر ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے آشیش شیلار نے کہا، “اجیت پوار کو انہیں ٹکٹ نہیں دینا چاہیے تھا، مہاراشٹر میں بہت سے لوگ ایسا ہی سوچتے ہیں۔ آشیش شیلار نے کہا کہ ان کے خلاف جس طرح کے سنگین الزامات اور چارج شیٹ دائر ہیں مہاراشٹر کے عوام اسے کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایسے لوگوں کے لیے مہم نہیں چلائے گی۔
نواب ملک ضمانت پر، یہ یاد رکھیں – شیلار
نواب ملک کے اس بیان پر کہ ‘اجیت پوار کے بغیر مہاراشٹر میں کوئی حکومت نہیں بن سکتی’، ممبئی بی جے پی کے سربراہ آشیش شیلار نے کہا، “نواب ملک کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ضمانت پر ہیں انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں تک کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات…
"یہ ٹیرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو غیر قانونی امیگریشن اور…
ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز اس خیال کو مسترد کر دیا کہ…