بین الاقوامی

Ukraine asked for Tomahawk missiles from US: یوکرین نے امریکہ سے مانگا ٹام ہاک میزائل، صدر زیلنسکی نے کی تصدیق، جانئے کیا ہے اس کی خاصیت

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے امریکہ سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹام ہاک میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بدھ کے روز ایک بیان میں حالیہ میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹام ہاک میزائل کی مطالبے کی جانکاری یوکرین اور وائٹ ہاؤس کے درمیان خفیہ رکھی گئی تھی۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین نے اپنے فتح کے منصوبے کے تحت طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی مانگ کی ہے۔ وہ ان میزائلوں کا استعمال تبھی کرے گا جب روس جنگ کو لگاتار بڑھا رہا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ میزائل صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔‘‘

اس ہفتے کے شروع میں، مغربی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ زیلنسکی نے اپنے وکٹری پلان نیوکلیئر پیکج کے حصے کے طور پر امریکہ سے ٹام ہاک میزائل مانگے تھے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام ہاک میزائل کی رینج تقریباً 2400 کلومیٹر ہے جو کہ یوکرین کے پاس موجود موجودہ میزائلوں سے کہیں زیادہ ہے۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے صدر اور یوکرین کے صدر زیلینسکی نے شمالی کوریا اور روس کے فوجی تعاون کی شدید مذمت کی تھی۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا پیانگ یانگ اور ماسکو کے درمیان گہرے فوجی تعلقات کو نظر انداز نہیں کرے گا۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات کے جواب میں ’مرحلہ وار اقدام‘ کرنے کا عزم کیا۔

وہیں، زیلنسکی نے جنوبی کوریا کی مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا، جس میں ایک سرکاری وفد کیف بھیجنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جلد ہی مزید رابطہ کاری کے لیے ایک وفد جنوبی کوریا بھیجے گا۔

’’کرسک میں شمالی کوریا کے فوجیوں تعینات‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ سیول اور واشنگٹن یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ شمالی کوریا نے اپنے فوجی روس بھیجے ہیں۔ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن یعنی نیٹو کے سربراہ نے پیر کے روز تصدیق کی کہ روس کی مغربی سرحد پر کرسک کے علاقے میں شمالی کوریا کے فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

57 minutes ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

58 minutes ago

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

2 hours ago