قومی

Delhi Pollution: پہلے کیجریوال کھانستے تھے، اب دہلی کے لوگ کھانس رہے ہیں…کیجریوال نے اپنی کھانسی ٹھیک کر لی…لیکن…‘‘، سابق سی ایم پر شاہنواز حسین کا بڑا حملہ

نئی دہلی: بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شاہنواز حسین نے جمعرات کے روز آئی اے این ایس سے بات کی۔ انہوں نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی سمیت دیگر مسائل پر ردعمل کا اظہار کیا۔ دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جب سے کیجریوال وزیر اعلیٰ بنے ہیں، انہوں نے پچھلے 10 سالوں میں بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔ تب وہ کھانستے تھے۔ آج ہم سب کھانس رہے ہیں۔ پہلے اروند کیجریوال کو کھانسی ہو گئی تھی اور اب دہلی کے لوگ کھانس رہے ہیں۔ کیونکہ آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ کیجریوال نے اپنی کھانسی ٹھیک کر لی۔ لیکن دہلی کے لوگوں کو کھانسنے پر مجبور کر دیا۔ وہ صرف الزامات لگانا جانتے ہیں۔ پہلے کہتے تھے کہ پنجاب میں پرالی جل رہی ہے، آج ہریانہ پر الزام لگا رہے ہیں۔ کیونکہ پنجاب میں کیجریوال کی حکومت ہے۔ عام آدمی پارٹی پنجاب اور دہلی دونوں میں اقتدار میں ہے۔ لیکن آلودگی کیوں کم نہیں ہو رہی؟ انہیں اس کا جواب دینا چاہئے۔

دہلی کے لوگوں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی 

آیوشمان یوجنا پر ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ پی ایم مودی آیوشمان بھارت سے پورے ملک کا بھلا کر رہے ہیں۔ لیکن دہلی کے لوگ آیوشمان بھارت یوجنا سے محروم ہیں۔ کیونکہ عام آدمی پارٹی کی جھاڑو بیچ میں آ رہی ہے۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں اسے بھی ہٹا دیں گے۔ اگلے سال تک دہلی والوں کو آیوشمان بھارت یوجنا کا فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔

 بہت فائدہ مند ہونے والا ہے ون نیشن ون الیکشن

ایک ملک اور الیکشن پر بی جے پی لیڈر نے کہا، ون نیشن اور ون الیکشن سے بہت فائدہ ہونے والا ہے۔ یہ ملک کے مفاد میں ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اگلے سال تک یہ لاگو ہو جائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے اس پر فوکس کیا ہے اور تمام پارٹیاں اس سے متفق ہیں۔ کانگریس کے لوگ ضرور بیان بازی کر رہے ہیں۔ لیکن، اس سے ملک کو فائدہ ہی ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

6 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

32 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

58 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago