قومی

Terror to tourism G20 Meeting Set to Herald: دہشت گردی سے سیاحت: جی-20 اجلاس جموں و کشمیر میں ہمہ جہت ترقی کا آغاز کرے گا

جموں وکشمیر کے موسم گرما کی دارالحکومت سری نگر10 دنوں میں جی-20 ممالک کے سیاحتی نمائندوں کے ایک ورکنگ گروپ اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے۔ یہ سربراہی اجلاس جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے (یوٹی) میں ایک نئے مثبت مرحلے کے آغاز کے لئے تیار ہے۔
جموں و کشمیر کے شہری پُرجوش ہیں اور اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے جموں و کشمیرانتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں، یہ یقین رکھتے ہوئے کہ یہ تقریب ایک سیاحتی مقام کے طور پرجموں و کشمیرکی صلاحیتوں کو ظاہرکرنے میں تاریخی ثابت ہوگی۔ یہی نہیں یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لئے تاریخی ثابت ہوگی۔
پچھلے 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیرجی-20 جیسے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا اور یہ موقع یوٹی کو اپنی مارکیٹ کی صلاحیت اورماحولیاتی سیاحت کے منصوبوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
سری نگر کے ایک ہوٹل تاجرمختار احمد نے کہا کشمیر میں جی-20 سربراہی اجلاس سیاحت کو فروغ دینے، خطے کواپنی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے تیارہے۔ یہ ہرکشمیری کے لئے قابل فخرلمحہ ہے اورسیاحت کے شعبے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

پوری وادی جی-20 کے والہانہ استقبال کے لئے پُرجوش ہے۔ یہ پہلی بارہے کہ وادی میں اس طرح کا شاندار اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے اس جنت نما شہر میں ایسا کوئی ایونٹ نہیں ہوا ہے۔ ہمارے دستکاری اورسیاحتی مقامات عالمی پلیٹ فارم پرپیش کیا جائے گا۔

کشمیر، جسے زمین پرجنت کہا جاتا ہے، ہمالیائی سلسلوں سے گھرا ہوا ہے۔ یہ وادی اپنی مہمان نوازی کے لئے بھی مشہورہے۔ جموں وکشمیرکے عام عوام بشمول طلباء مرکزی اجلاس سے قبل مختلف پروگراموں میں بڑے پیمانے پرحصہ لے رہے ہیں۔ جموں و کشمیرکے عام عوام بشمول طلباء اہم اجلاس سے قبل مختلف پروگراموں میں بڑے پیمانے پر حصہ لے رہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kamal Maula Mosque ASI Survey: مسجد کمال مولا میں اے ایس آئی سروے سے تنازعہ، کھدائی میں بڑی تعداد میں مورتیاں ملنے کا دعوی

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں متنازعہ کمال مولا مسجد-بھوج شالا پر اے ایس آئی کے…

5 hours ago

آسٹریا نے کردیا کمال، 2 اوور میں جیت کے لئےچاہئے تھے 61 رن، میدان میں کپتان عاقب اقبال نے مچادیا ’طوفان‘

آسٹریا کی ٹیم نے غیریقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنوں کا ہدف محض…

5 hours ago

راجیو کمار پھر بنے مغربی بنگال کے ڈی جی پی، لوک سبھا الیکشن کے دوران الیکشن کیشن نے دیا تھا ہٹانے کا حکم

راجیوکمارکو ایک بارپھرمغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے…

6 hours ago

Amritpal Singh News: جیل میں بند ایم پی امرت پال سنگھ نے لوک سبھا اسپیکرکو لکھا خط، جانئے کیا کہا؟

امرت پال سنگھ نے 5 جولائی کو لوک سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔…

6 hours ago