ہندوستان میں نفرت کی دیوار اس قدر اونچی ہوتی چلی جارہی ہے کہ اگر کوئی محبت اور بھائی چارے کی بات کرتا ہے تو اس پر حملہ کردیاجاتا ہے۔ احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں بچوں کو تمام مذاہب کی برابری کا درس دینے والے ٹیچر کو اسی بنیاد پر شرپسندوں نے پیٹ دیا ہے۔29ستمبر کو گجرات کے احمد آباد میں واقع کالوریکس فیوچر اسکول میں منعقدہ سرو دھرم سمبھاو بیداری پروگرام کے دوران بچوں کو نماز پڑھنے کا طریقہ سکھایا جا رہا تھا، جیسے ہی اس کی خبر ہندوتوا تنظیم اور آر ایس ایس اے بی وی پی کے طلبہ ونگ کے کارکنوں تک پہنچی۔ ، انہوں نے اسکول پہنچنے کے بعد ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔
صحافی ساحل قریشی نے اس واقعے سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ احمد آباد کے کالوریکس اسکول میں بچوں کو تمام مذاہب کا احترام سکھایا جارہا تھا، اس کے تحت بچوں کو عبادت اور نماز کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اس دوران، ہندو ٹیچر جو نماز پڑھا رہا تھا، کو اسکول میں جاکر اے بی وی پی اور ہندو تنظیموں کے غنڈوں نے مارا پیٹا۔اور یہ سب پولیس کی موجودگی میں ہورہا تھا۔ ایک استاد بچوں کو یہ بتانے کی کوشش کررہا تھا کہ کیسے تمام مذاہب کے عبادات کا احترام کرنا چاہیے اور ان کے عبادات کا طریقہ کیا ہے۔ جیسے نماز پڑھنے کا سلیقہ سکھایا جارہا تھا تبھی کسی نے ویڈیو بناکر وائرل کردی اور ای بی وی پی کے غنڈوں کو جیسے ہی اس کی خبر ملی وہ اسکول میں پہنچ کر اس ٹیچر کو نشانہ بنایا۔ عجیب بات یہ ہے کہ نماز کا طریقہ سکھانے والا ٹیچر بھی غیر مسلم تھااور حملہ آور بھی غیرمسلم تھے۔
اسکول انتظامیہ نے اس پورے معاملے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام بیداری پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا، اس پروگرام کا مقصد صرف طلباء کو مختلف مذاہب کے عبادات کے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا اور کسی بھی طالب علم کو نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا جارہا تھا۔تاہم اس معاملے پر ریاستی وزیر پرفلہ پنشیریا کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعہ کے پیچھے ذہنیت اور نیت کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کریں گے اور اس کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…