فلم دی کشمیر فائلز کی شاندار کامیابی کے بعد وویک اگنی ہوتری کو اپنی نئی فلم ‘دی ویکسین وار’ سے کافی توقعات وابستہ تھیں لیکن باکس آفس پر یہ فلم بری طرح سے ناکام ثابت ہوگئی اور ہدایت کار کو جو امیدیں تھیں وہ اب دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویویک اگنی ہوتری نے ‘دی ویکسین وار’ کو کافی پروموٹ کیا تھا لیکن اس کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہو رہی ہے۔ اب اس فلم کے فلاپ ہونے کی خبروں کے بیچ پی ایم مودی نے اس فلم کی تعریف کردی ہے۔
حال ہی میں راجستھان کے جودھ پور میں ایک ریلی کے دوران پی ایم مودی نے ‘دی ویکسین وار’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے سنا ہے کہ ایک فلم آئی ہے، ‘دی ویکسین وار’۔ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے ملک کے سائنسدانوں نے دن رات محنت کرکے کووڈ کے خلاف جو جنگ لڑی، انہوں نے اپنی لیب میں دن رات پریکٹس کی اور ہماری خواتین سائنسدانوں نے بھی اس میں حیرت انگیز کام کیا۔ ان تمام چیزوں کو ‘دی ویکسین وار’ میں اچھے طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد مجھے فخر ہے کہ ہمارے سائنسدانوں نے اتنا اچھا کام کیا ہے۔ میں اس فلم کے بنانے والوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے یہ فلم بنا کر ملک کے سائنسدانوں اور سائنس کو اہمیت دی ہے۔
ویویک اگنی ہوتری پی ایم مودی سے اپنی فلم کی تعریف سن کر بہت خوش ہیں۔ ہدایت کار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر نے لکھا، ‘وزیراعظم نریندر مودی سے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ انہوں نے ہندوستانی سائنسدانوں، خاص طور پر خواتین سائنسدانوں کے تعاون کو سراہا، جنہوں نے ان کی قیادت میں دیسی ویکسین تیار کیں۔ خواتین سائنسدانوں سے ملاقات کی اور اس دوران وہ سب جذباتی ہو گئیں۔
آپ کو بتادیں کہ ایسا پہلے سے ہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ ویویک اگنی ہوتری کی اس فلم کو حکمراں جماعت پروموٹ کرے گی اور ان کے رہنما اس فلم کو دیکھنے اور دکھانے میں اضافی دلچسپی لیں گے ۔ اور یہ دلچسپی اسی طرح کی ہوگی جیسی دلچسپی ان رہنماوں نے فلم دی کشمیر فائلس کے لئے دکھائی تھی ۔ لیکن شاید پہلے دن سے ہی باکس آفس پر اس فلم کو رینگتے دیکھ حکمراں جماعت نے بھی دلچسپی کم کردی ۔البتہ اب پی ایم مودی نے اس فلم کی تعریف کرکے ڈائریکٹر کے خوش ہونے کا ساما ن ضرور کردیا ہے لیکن باکس آفس پر اس بیان کے بعد سے فلم کی کمائی طوفانی ہوجائے گی ایسا شاید ہی ممکن ہے۔ البتہ باکس آفس کی بات کریں تو یہ فلم 28 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور 7 دنوں میں صرف 8.15 کروڑ روپے کما پائی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…