قومی

UP government challenges HC order in SC: یوپی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں دیا چیلنج، عدالت نے ان افسران کو کیا تھا طلب

الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ یوپی کے چیف سکریٹری اورایڈیشنل چیف سکریٹری (خزانہ) کو طلب کرنے کے معاملے کو یوپی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔ اس عرضی کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ تیار ہے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکارکردیا ہے اوراب 13 فروری کو یوپی حکومت کی عرضی پرسماعت ہوگی۔

دراصل، ہتک عزت کے ایک معاملے میں اترپردیش کے چیف سکریٹری اورچیف سکریٹری (خزانہ) کو طلب کیا تھا۔ حکم کی تعمیل  نہ ہونے پرالہ آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیا۔ یہ معاملہ بلاک ایجوکیشن افسران کے پے اسکیل (تنخواہ) سے متعلق ہے۔ عدالت نے 2 فروری 2018 کے حکم نامے میں پے سکیل بڑھا کر7500 روپئے کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن تاحال پے اسکیل نہیں ملا۔ اس پربلاک ایجوکیشن افسران کی طرف سے توہین عدالت کی درخواست داخل کی گئی ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف سکریٹری محکمہ تعلیم نے 10 جنوری کو حلف نامہ داخل کرکے بتایا کہ معاملے میں خصوصی اپیل داخل کی ہے، جس کی سماعت 11 جنوری کو ہوگی۔ اپیل پر سماعت کے بعد تین ہفتے کے اندرعدالت کے حکم پرعمل کردیا جائے گا۔ سماعت کے دوران چیف سکریٹری محکمہ تعلیم عدالت کے سامنے حاضرہوئے۔ ان کی طرف سے حلف نامہ داخل کرکے بتایا گیا کہ یہ معاملہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ کے سامنے زیرالتوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   UPGIS 2023: بی جے پی انتخابی موڈ میں آئی نظر، گلوبل انوسٹرس اور جی-20 سے یوپی کی 80 سیٹوں پر نظر

عدالت کے حکم کی تعمیل کے لئے چیف سکریٹری محکمہ تعلیم نے اضافی وقت کا مطالبہ کیا۔ اس پرعدالت کا کہنا تھا کہ اس سے سابقہ تاریخ پرچیف سکریٹری کے حلف نامہ کی بنیاد پر شرطوں کے ساتھ وقت دیا گیا تھا، لیکن کوئی تعمیل نہیں ہوئی۔ حالانکہ عدالت نے اس معاملے میں اپنے حکم کی تعمیل نہ ہونے پر یوپی کے چیف سکریٹری اورایڈیشنل چیف سکریٹری (خزانہ) کو طلب کیا ہے، جس کے بعد یوپی حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

5 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

39 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

2 hours ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

2 hours ago