علاقائی

Andhra Pradesh: آندھرا پردیش میں تیل کی فیکٹری میں دم گھٹنے سے سات مزدوروں کی موت

Andhra Pradesh:  جمعرات کو آندھرا پردیش کے ضلع کاکیناڈا میں ایک آئل ریفائنری میں ٹینکر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے سات مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے پیدا پورم منڈل کے جی راگم پیٹا میں امباتی سبنا تیل فیکٹری کے احاطے میں پیش آیا۔

قابل ذکر ہے کہ،24 فٹ گہرے آئل ٹینکر کو صاف کرنے کے لیے 7  مزدور ایک ایک کر کے اس میں داخل ہوئے تھے۔ جس کے بعد ان کا دم گھٹا اور ان کی موت ہو گئی۔

مرنے والوں میں سے پانچ کا تعلق الوری سیتاراماراجو ضلع کے پڈیرو سے تھا، جب کہ دو دیگر اسی منڈل کے پلی میرو گاؤں سے تھے۔

مرنے والوں کی شناخت ویچانگی کرشنا، ویچانگی نرسمہم، ویچانگی ساگر، کوراتھاڈو بنجی بابو، رکی راما راؤ، پرساد اور کٹاموری جگدیش کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ اس واقعہ سے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں- Road Accident: گریٹر نوئیڈا میں دردناک حادثہ،  روڈویز بس نے 7 لوگوں کو کچل دیا، 4 لوگوں کی موت، 3 زخمی

متوفی کے لواحقین کا الزام ہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ایم رویندر ناتھ بابو اور کلکٹر کرتیکا شکلا بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ایس پی نے کہا کہ آئل فیکٹری انتظامیہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ کلکٹر نے متوفی کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کریں گی۔

مقامی ایم ایل اے اور سابق وزیر داخلہ چناراجپا نے بھی آئل فیکٹری کا دورہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹینکر کی صفائی کے لیے ناتجربہ کار کارکنوں کو لگایا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Health Lifestyle: آپ کو کون سی نیند زیادہ اچھی لگتی ہے، ’گرین نوائز‘ یا ’وائٹ نوائز‘، جانیں کون سی ہے بہتر؟

وہائٹ نوائز میں سبھی فرکوینسی میں یکساں توانائی ہوتی ہے یعنی برابر شور ہوتا ہے۔…

8 hours ago

Bihar Crime: نوادہ کے مہادلت ٹولہ میں غنڈوں نے گولی چلائی، 80 گھروں کو کیا نذرِِ آتش

متاثرہ گاؤں والوں نے بتایا کہ آگ میں بہت سے مویشی وغیرہ جل کر خاکستر…

9 hours ago

Jammu Kashmir Election: جموں و کشمیر میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل، کشتواڑ میں سب سے زیادہ 77 فیصد ووٹ ڈالے گئے

پہلے مرحلے میں پلوامہ کی 4، شوپیاں کی 2، کولگام کی 3، اننت ناگ کی…

10 hours ago

NPS Vatsalya: این پی ایس واتسلیہ: آئندہ پیڑھی کے لیے ایک عمدہ سرمایہ کاری

این پی ایس واتسلیہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) کی ایک بدلی ہوئی شکل…

11 hours ago