قومی

Swati Maliwal: سنیتا کیجریوال نے وبھو کی تصویر شیئر کی اور لکھا ‘سکون بھرا دن’، سواتی مالیوال نے ظاہر کیا ردعمل

Swati Maliwal: عآپ کی راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں اروند کیجریوال کے پی اے وبھو کمار کو آج رہا کیا جائے گا، آپ کو بتا دیں کہ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ایک سکون بھرا دن ہے۔ اب سواتی مالیوال نے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی اہلیہ، جو میری مار پیٹ کے وقت گھر پر تھیں، بہت ’راحت‘ محسوس کر رہی ہیں۔ سکون اس لئے کیونکہ جس شخص نے مجھے ان کے گھر میں مارا پیٹا اور گالی دی وہ ضمانت پر آ گیا ہے۔ یہ سب کے لیے واضح پیغام ہے، خواتین کو مارو، اس کے بعد ہم پہلے گندی ٹرولنگ کروادیں گے، متاثرہ کو مکمل طور پر برباد کریں گے اور اس آدمی کو عدالت میں بچانے کے لیے ملک کے مہنگے ترین وکلاء کی فوج کھڑی کریں گے۔ ایسے لوگوں کو دیکھ کر سکون پانے والوں سے بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی کیا توقع ہے؟ ایشور سب کچھ دیکھ رہا ہے، انصاف ہوکر رہے گا۔

سپریم کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے کہی یہ بات

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس معاملے میں عدالت نے کہا تھا کہ جانچ مکمل ہو چکی ہے اور کیس میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ اس کیس میں 51 سے زیادہ لوگوں کی گواہی ہونی ہے۔ ٹرائل مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔ وہ اس تفتیش میں رکاوٹیں پیدا نہیں کر سکتا جو پہلے ہی حراست میں رہ کر 100 دن مکمل کر چکا ہے۔ پولیس نے گواہوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تو اگر گواہ متاثر ہوئے تو ضمانت کی رعایت واپس لے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi LG can now appoint Members to Boards: دہلی کے ایل جی کی طاقت میں اضافہ، صدر جمہوریہ نے دیا بورڈ-کمیشن میں تقرریوں کا اختیار

کیا ہے مار-پٹائی کا پورا معاملہ؟

آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے 10 مئی کو اروند کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت دے دی تھی۔ اس کے بعد سواتی مالیوال 13 مئی کو ان سے ملنے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچیں۔ سواتی کے پاس ملاقات کے لئے  Appointment نہیں تھا۔ انہیں گیٹ پر ہی روک دیا گیا لیکن سواتی نے سکیورٹی اہلکاروں سے بحث کی اور اندر چلی گئیں۔ جب وہ اروند کیجریوال کے کمرے کی طرف جانے لگی تو وبھو کمار نے انہیں روک دیا۔ سواتی نے الزام لگایا کہ اس دوران وبھو نے ان پر حملہ کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP News: سنبھل میں گدا لہرانے والے انوج چودھری کی مشکلات میں اضافہ، انسانی حقوق کمیشن نےدیا کارروائی کا حکم

 اتر پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بریلی زون…

12 minutes ago

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…

11 hours ago

Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ

جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…

12 hours ago

Delhi Weather Update: دہلی میں موسم کا کھیل! سارے دن تھی دھوپ ، اب بارش کے حوالے سے یہ اپڈیٹ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…

12 hours ago