دہلی میونسپل کارپوریشن کی وارڈ کمیٹی اورہرزون سے ایک سٹینڈنگ کمیٹی ممبرکا انتخاب ملتوی کردیا گیا ہے۔ دہلی کے میئرڈاکٹرشیلی اوبرائے نے پریزائیڈنگ آفیسرکی تقرری سے انکارکردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ضمیرانہیں غیرجمہوری انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا۔
شیلی اوبرائے مزید کہنا تھا کہ انہیں کونسلروں کی جانب سے متعدد میمورنڈم موصول ہوئے، جوصرف ایک دن کے نوٹس کی وجہ سے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرسکے۔ جمہوری عمل کی شفافیت کوبرقراررکھنے کے لئے ضروری ہے کہ نامزدگی کے لئے مناسب وقت دیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میری ہدایات کے بعد سکریٹری میونسپل کارپوریشن کوالیکشن کا نوٹیفکیشن دینے میں 5 دن لگے۔ ایسے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے صرف 1 دن کا وقت کیسے دیا جا سکتا ہے؟
انتخابی عمل سے متعلق دی یہ ہدایت
ایم سی ڈی کی تاریخ میں پہلے کبھی بھی نامزدگی داخل کرنے کے لیے اتنا کم وقت نہیں دیا گیا تھا۔ میئرڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کمشنرکو نامزدگی داخل کرنے کے لئے کم ازکم ایک ہفتے کا نوٹس دے کرانتخابی عمل کودوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بدھ کو12 وارڈ کمیٹیوں کے انتخابات ہونے تھے۔ کارپوریشن انتظامیہ نے اس کے لئے گائیڈ لائن جاری کئے تھے۔ لیکن میئرکی اس ہدایت کے بعد یہ الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔
بی جے پی اس فیصلے سے متفق نہیں
وہیں، میئرکے اس فیصلے سے بی جے پی متفق نہیں ہے۔ دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے کہا ہے کہ ایم سی ڈی وارڈ کمیٹیوں کے الیکشن کے لئے پریزائیڈنگ آفیسر کی تقرری سے انکارکرکے میئرڈاکٹرشیلی اوبرائے نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ بی جے پی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیلی اوبرائے کوبرخاست کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے میئرکے طور پررہنے کے لئے سبھی آئینی اوراخلاقی حقوق کھو دیئے ہیں۔ انہوں نے ایم سی ڈی کو ممکنہ ٹوٹ پھوٹ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…