Sharad Yadav Passes Away: سینئر سماجوادی لیڈر، جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے سابق صدراور راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے موجودہ سینئرلیڈرشرد یادو کا 75 سال کی عمر میں جمعرات (12 جنوری) کو انتقال ہوگیا۔ ان کی بیٹی سبھاشنی شرد یادو نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے لکھا، ‘پاپا نہیں رہے’۔ شرد یادو چار بار بہار کے مدھے پورا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ وہ جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے صدر کے ساتھ مرکز میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر کی طبیعت بگڑتی جا رہی تھی اور انہیں گروگرام کے فورٹیس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
فورٹیزمیموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بیان جاری کرکے کہا کہ شرد یادو کو فورٹس کی ایمرجنسی میں بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔ جانچ کرنے پر ان کی کوئی پلس یا ریکارڈیبل بلڈ پریشر نہیں تھا۔ اے سی ایل ایس پروٹوکول کے تحٹ ان کا سی پی آر کیا گیا۔ انتہائی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا اور رات 10 بج کر 19 منٹ پر انہیں مردہ ڈکلیئرکردیا گیا۔ ہم ان کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت پیش کرنا چاہتے ہیں۔
سماجوادی رہنما شرد یادو کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکراوم برلا، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے، آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے تعزیت پیش کی ہے۔
وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس
وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، “جناب شرد یادو جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ اپنی طویل عوامی زندگی میں، انہوں نے خود کو ایک رکن پارلیمنٹ اور وزیرکے طورپر پیش کیا۔ وہ ڈاکٹر لوہیا کے نظریات کے بہت قریب تھے۔ میں ہمیشہ ہماری گفتگو کو سنبھال کر رکھوں گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت، شانتی”۔
شرد یادو کئی بار رہے رکن پارلیمنٹ
شرد یادو نے 1999 اور 2004 کے درمیان اٹل بہاری واجپئی حکومت میں مختلف محکموں کو سنبھالا تھا۔ 2003 میں شرد یادو جنتا دل یونائیٹیڈ کے صدر بنے تھے۔ وہ 7 بار لوک سبھا اور تین بار راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…