قومی

1000 معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کریں گے بی جے پی رکن اسمبلی راجیشور سنگھ

کہاجاتا ہے کہ اگر غریبوں اور مظلوموں کے لئے خدمت خلق کا جذبہ ہے تو انسان ہر حال میں کرسکتا ہے۔ غریبوں اور معذوروں کے ساتھ مظلوموں کا سہارا بننے والا عوام کا مسیحا بھی ہوتا ہے۔ اسی ضمن میں اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے سروجنی نگر سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ بھی مسلسل اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ سماجی فلاح وبہبود کے لئے سرگرم رہتے ہیں۔ اب راجیشور سنگھ نے اپنے علاقے کے معذور افراد کو با اختیار بنانے کا عزم کیا ہے۔ اس کے لئے آئندہ 14 جنوری کو تقریباً 50 لاکھ کے معاون آلات رکن اسمبلی معذور افراد میں تقسیم کریں گے۔

سابق آئی پی ایس افسر اور بی جے پی رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے علاقے کے معذور افراد کی ترقی کے لئے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وہ سروجنی نگر علاقے کے پہلے سے 1000  افراد کے درمیان 50 لاکھ روپئے کے معاون آلات تقسیم کریں گے۔ اس تقریب کا انعقاد 14 جنوری 2023 کو صبح 10 بجے اسکوٹر انڈیا چوراہا واقع گرین گارڈن میں کیا جائے گا۔ ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے کہا کہ اس تقریب میں علاقہ کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے پہنچنے کا امکان ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر رہ چکے راجیشور سنگھ کئی ہائی پروفائل کیس سے وابستہ رہے اور میکسس ڈیل، 2جی اسپیکٹرم، کوئلہ اسکیم جیسی بڑی جانچ میں بھی شامل رہے۔ ای ڈی کے تیز طراراور نامی گرامی افسر رہ چکے راجیشور سنگھ موجودہ وقت میں لکھنؤ کے سروجنی نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے وی آر ایس لے کر سیاست میں قدم رکھا اور بی جے پی کے ٹکٹ پر یوپی اسمبلی انتخابات 2022 میں سروجنی نگر سیٹ سے پہلی بار الیکشن جیت کر آئے اور اپنے حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

36 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

1 hour ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago