قومی

Rajnath Singh On Uniform Civil Code: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بڑا دعویٰ- آرٹیکل 370 کا وعدہ پورا کرچکے، کامن سول کوڈ پر چل رہا ہے کام

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات (12 جنوری) کو لکھنؤ میں مہاراجہ ہریش چندر جینتی کے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس دوران تقریب کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کامن سول کوڈ سے متعلق بڑا بیان دیا۔ راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے کہا کہ ‘ہماری حکومت نے 370 سے متعلق جو وعدہ کیا تھا، اس کو پورا کیا، شہریت قانون کی بات کہی تھی وہ بھی پورا کیا ہے اور اب کامن سول کوڈ پر کام چل رہا ہے’۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں وعدہ نہیں کرتا کیونکہ ہندوستان کی سیاست میں لیڈران نے کئی وعدے کئے ہیں، لیکن اگر ان میں سے نصف وعدوں کو بھی مکمل کیا ہوتا تو ملک میں غیریقینی  صورتحال کا بحران نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم مودی نے 2019 میں مجھ سے انتخابی منشور کے لئے کہا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم لوگ جوباتیں انتخابی منشور میں کہیں، اسے چاہے جو ہوجائے، ہم پورا کرپائیں، یہ احتیاط برتی جانی چاہئے۔

“اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کریں”

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سوامی وویکا نند ہندوستان کے پہلے گلوبل یوتھ آئیکن ہیں۔ کچھ طاقتیں لوگوں میں علیحدگی کا جذبہ پیدا کر رہی ہیں۔ ہم تو اس تہذیب کو ماننے والے لوگ ہیں، جو کالے سانپ کو بھی دودھ پلاتے ہیں۔ اپنی تہذیبی وراثت پر ہمیں فخر ہونا چاہئے، جیسے بغیر جڑ کے کوئی پیڑ لمبا نہیں بن سکتا، ویسے ہی ثقافت کو سمجھے بغیر کوئی بھی تہذیب عظیم نہیں بن سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:  Nupur Sharma got arms license: پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی نوپور شرما کو دہلی پولیس نے دیا ہتھیار کا لائسنس

راجناتھ سنگھ نے اور کیا کہا؟

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ترقی میں سماج کے سبھی طبقات کی حصہ داری ضروری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک خود اعتماد، قابل اور خوشحال ملک کے طور پر قائم ہو رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم سب کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ اب ایودھیا میں “بھگوان شری رام” کا شاندار مندر تعمیر ہو رہا ہے۔ وہ مندر صرف بھگوان شری رام کا مندر ہی صرف نہیں ہوگا، بلکہ “رام راجیہ” کا آئیڈیا ایک عالمی ثقافتی مرکز بن جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago