اسپورٹس

former PCB Chairman Ramiz Raja’s big allegation on BCCI: رمیز راجہ کا بی سی سی آئی افسران پر بڑا الزام، کہا- ہندوستان میں سب بی جے پی مائنڈسیٹ

نئی دہلی: پاکستان کے سابق پی سی بی چیف رمیز راجہ کو کچھ دنوں پہلے ہی اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود وہ ہندوستانی کرکٹ سے متعلق کچھ نہ کچھ تبصرہ کرتے رہتے ہیں۔ وہ اکثر اپنے بیان کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر بی سی سی آئی کے افسران کے اوپر الزام لگایا ہے۔ رمیز راجہ نے بی سی سی آئی کے افسران کو بی جے پی کا ‘مائنڈ سیٹ’ والا بتایا ہے۔

لاہور کے ایک کالج کے ایونٹ کے دوران رمیز راجہ نے کہا، ‘بدقسمتی سے ہندوستان میں بی جے پی مائنڈ سیٹ ہے، جن جائیداد کا اعلان ہم نے کیا تھا، چاہے وہ پاکستان وویمنس لیگ ہو یا پاکستان جونیئر لیگ، ایسا اس لئے کیا گیا تھا تاکہ ہم پیسے بنانے والے ایسی جائیداد بناسکیں، جو سیدھے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو فنڈ کرے گی۔ یہ پہل ہمیں آئی سی سی کے فنڈنگ سے دور لے جائے گی، جس کی ابھی بہت ضرورت ہے’۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان کے پاس وسائل ہیں اور آئی سی سی کو دینے کے لئے سب سے زیادہ پیسہ بھی۔ پاکستان کی اس کے سامنے کوئی گنتی نہیں ہے۔ اگر ہندوستان کا مائنڈ سیٹ پاکستان کی فنڈ کم کرنے کا ہے تو ایسے میں ہم نہ ادھرکے رہ جائیں گے نہ ہی ادھر کے’۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گیند باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے میں پکڑ لیا امپائر علیم ڈار کا پیر، ویڈیو ہو رہا ہے وائرل

رمیز راجہ کے اس بیان سے ناراض ہوکر ان سائڈ سپورٹ پر ایک افسر نے کہا، ’رمیز فرسٹریڈ آدمی ہے۔ کچھ بھی کہنے سے پہلے ان کے پاس کوئی لاجک نہیں ہوتا ہے۔ پالیٹکس کو کرکٹ میں مکس کرنا بے حد ہی خراب ہے۔ وہ ایسا پہلے بھی کرچکے ہیں اور اگر وہ اس طرح کی چیزیں مسلسل کرتے رہیں گے تو ہم ان کے بیان سے کسی بھی طرح سے فکر مند نہیں ہیں‘۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

15 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

37 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

46 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

48 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago