Wheather In Delhi: دہلی این سی آر میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ آج یعنی 13 جنوری کی بات کریں تو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔درجہ حرارت میں کمی کے بعد دیر رات ہوائوں او ر آسمان میں چھائے رہے بادل کے بیچ ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔ دہلی میں آج ہلکی بارش کے ساتھ ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت دہلی کے رج علاقے میں 6.4 ڈگری سیلسیس ، آیا نگر میں 7.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ این سی آر کے علاقوں میں بھی سردی سے راحت ملی۔ گروگرام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2، فرید آباد میں 10.9، غازی آباد میں 9.4 اور نوئیڈا میں 9.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
یوپی-بہار میں سردی برقرار رہے گی
آئی ایم ڈی کے مطابق، مغربی اتر پردیش میں 15 اور 16 جنوری کومشرقی اتر پردیش میں 12 سے 16 جنوری تک اور بہار کے کچھ حصوں میں 14 جنوری تک سردی برقرار رہے گی۔ موجودہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے تیز ہوا کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں لوگوں کو دھند سے مہلت ملے گی، لیکن مشرقی اتر پردیش اور بہار میں گھنے سے بہت گھنی دھند چھائی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی، یوپی، ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند روز میں ایک بار پھر شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
کہرے کے باعث آمدورفت (ٹریفک )بھی مثاتر رہے گا۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ کہرے کی وجہ 95 ٹرینیں تاخیر سےچل رہی ہیں۔ وہیں دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے ٹوئٹ کیا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم حدنگاہ ہونے کی وجہ سےکچھ پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔
سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…