قومی

Shahnawaz Hussain Health Update: بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین کو پڑا دل کا دورہ، لیلاوتی اسپتال میں داخل

Shahnawaz Hussain Health Update: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور قومی ترجمان شاہنواز حسین کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل ہیں۔ بی جے پی سے وابستہ ذرائع کے مطابق حسین کو منگل کی شام 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا، جہاں ای سی جی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہنواز حسین کا پورا نام سید شاہنواز حسین ہے، وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان ہیں۔ وہ ریاست بہار کے وزیر صنعت رہ چکے ہیں۔ بہار کے شہر سپول میں 1968 میں پیدا ہونے والے شاہنواز حسین نے انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ہائر سیکنڈری ولیمز ہائی اسکول، سپول سے مکمل کی۔ شاہنواز کی اہلیہ ایک ہندو خاتون ہے، جس کا نام رینو شرما ہے۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔

ایک محنتی وزیر کے طور پر جانے جاتے تھے حسین

شاہنواز حسین تین بار لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں (1999، 2006، 2009) اور ایک بار قانون ساز کونسل کے رکن (2021 موجودہ)۔ وہ اپنی ریاست میں ایک محنتی وزیر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ طویل عرصے سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ہیں۔ بہار میں وزیر صنعت رہتے ہوئے انہوں نے بہار میں کئی پروجیکٹ لانے کی کوشش کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Elections 2025: کیا کہتی ہے مہرولی اسمبلی سیٹ کی تاریخ؟ سہ رخی مقابلے  سے انتخاب ہوا دلچسپ

مہرولی سیٹ کے ذات پات کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہاں جاٹ…

2 hours ago

Places of Worship Act: کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ

مرکزی وزیر نے عبادت گاہوں کے ایکٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا…

13 hours ago

Delhi Assembly Elections 2025: اوکھلا سے اریبہ خان کو ملا ٹکٹ،دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری

دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔ اس…

14 hours ago