منی پور میں ایک بار پھر سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے تازہ ترین کشیدگی کو دیکھتے ہوئے26 ستمبرسے پانچ دنوں کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ انٹرنیٹ کی یہ معطلی اتوار (یکم اکتوبر) کی شام 7.45 بجے تک جاری رہے گی۔ ریاست میں پانچ ماہ بعد ہی انٹرنیٹ سروس بحال ہوئی تھی ،لیکن حالات پھر سے خراب ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریاست کے تمام اسکول بھی تین دن کے لیے بند رہیں گے۔ ریاستی حکومت نے اعلان کیا کہ بدھ (27 ستمبر) اور 29 ستمبر (جمعہ) کو اسکولوں میں تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ 28 ستمبر (جمعرات) کو عید میلادالنبی کی وجہ سے پہلے ہی سرکاری تعطیل ہے۔
پھر کشیدگی کیوں شروع ہو گئی؟
منی پور سے جولائی سے لاپتہ دو طالب علموں کی لاشوں کی تصویریں پیر (25 ستمبر) کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس کے بعد امپھال میں واقع اسکولوں اور کالجوں کے طلباء نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ اس پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور 30 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔منی پور میں 3 مئی کو دو برادریوں کے درمیان تشدد شروع ہواتھا۔ اس کے بعد کئی قسم کی پابندیاں لگائی گئیں۔ تشدد میں اب تک تقریباً 175 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ سی بی آئی بھی گھناؤنے جرائم کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ادھر دوسری طرف سپریم کورٹ میں بھی اس پورے معاملے میں سماعت ہورہی ہے اور دو خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے اور زیادتی کرنے کی وائرل ویڈیو پر مسلسل حکومت کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں اور ابھی بھی شکایتیں رپورٹ ہورہی ہیں ۔ قریب تین ماہ کے بعد بھی منی پور میں حالات پرامن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور ناہی دونوں برادری کے بیچ دشمنی کا خاتمہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…