بین الاقوامی

Yoon Suk Yeol arrested: جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے کیا گرفتار، مارشل لاء نافذ کرنے کے الزام میں کارروائی

سیول: جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کو حکام نے بدھ کے روز ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔ وہ ملک کے پہلے صدر بن گئے جنہیں قلیل مدتی مارشل لا لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ صدر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری جنوبی کوریا کی تاریخ میں ایک بے مثال واقعہ ہے۔ اس کے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق، بدعنوانی کے تحقیقاتی دفتر (سی آئی او)، نیشنل انویسٹی گیشن آفس (این او آئی) اور وزارت دفاع کے تفتیشی ہیڈ کوارٹر پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی یونٹ نے ایک مختصر نوٹس میں کہا کہ یون سک یول کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے گرفتار کیا گیا۔

ٹی وی فوٹیج میں گرفتار یون کو مرکزی سیول میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکلنے والی گاڑیوں کو دکھایا گیا، جہاں سے انہیں سیول کے جنوب میں واقع گواچیون میں سی آئی او کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا۔ اس کے بعد، انہیں دفتر سے صرف 5 کلومیٹر دور اوئیوانگ میں واقع سیول ڈیٹینشن سینٹرمیں حراست میں لے لیا گیا۔

سی آئی او کو 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ لینا ہوگا کہ کیا یون سک یول کو 20 دنوں تک مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لینے کے لیے علیحدہ وارنٹ طلب کیا جائے یا انہیں رہا کیا جائے۔ یون سک یول ملک کی جدید تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں منگل کے روز صدارتی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور فوجی یونٹ نے پولیس اور انسداد بدعنوانی ایجنسی (سی آئی او) کے اہلکاروں کو صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا تاکہ صدر یون سک یول، جنہیں مواخذے کا سامنا ہے، کو گرفتار کیا جا سکے۔ حالانکہ، انہیں بدھ کے روز گرفتار کر لیا گیا۔

مارشل لاء لگانے کی کوشش

مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر یون سک یول پر اپنے اختیارات کے غیر قانونی استعمال اور مارشل لاء لگانے کی کوشش کرنے کا الزام ہے جس پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مواخذے کے بعد سے ملک میں عدم استحکام کا ماحول تھا جو اب ان کی گرفتاری سے مزید سنگین ہو گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 3 دسمبر 2024 کو یون نے مختصر مدت کے مارشل لاء کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اور 14 دسمبر کو ان کے مواخذے کے بعد سے جنوبی کوریا سیاسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

5 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago