نئی دہلی : قومی دارلحکومت دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان اس وقت گھنی دھند کی لپیٹ میں ہے۔ خراب موسم نے کئی پروازوں کو متاثر کیا ہے۔ گھنی دھند کے سبب وزیبلیٹی (حد نگاہ) کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دہلی اور آس پاس کے شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اب تک سات پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور 184 دیگر تاخیر کا شکار ہیں۔ اور 26 ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔
دہلی ہوائی اڈے نے اپنے آخری اپ ڈیٹ میں صبح 7:30 بجے کے قریب مسافروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں اپ ڈیٹ رہیں۔ ہوائی اڈے نے کہا، “دہلی ہوائی اڈے پر لینڈنگ اور ٹیک آف جاری ہے، CAT III کے معیارات پر عمل نہ کرنے والی پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ پرواز کی تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔”
انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے جاری کی وارننگ
انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے بھی خبردار کیا ہے کہ خراب موسم کے باعث پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بدھ کو دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بدھ کی صبح 5:30 بجے دہلی میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ بدھ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس رہے گا۔
گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر
گھنی دھند کی وجہ سے بدھ کی صبح گروگرام، غازی آباد اور فرید آباد میں حد نگاہ صفر تھی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، دہلی، ہریانہ، چندی گڑھ اور اتر پردیش میں مختلف مقامات مقامات پر کم از کم درجہ حرارت معمول سے نمایاں طور پر زیادہ ہے (3°C سے 5°C)۔ آئی ایم ڈی بلیٹن نے کہا کہ دن کے وقت شمال مغربی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی، لیکن اگلے تین دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
محکمہ اقتصادی امور (DEA) سے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ…
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ناگ Mk-2 کے مکمل ہتھیاروں کے نظام کی کامیاب…
حکومت نے رواں مالی سال میں ڈائریکٹ ٹیکس سے 22.07 لاکھ کروڑ روپے اکٹھا کرنے…
مالی سال 25 کے پہلے نو مہینوں میں لین دین کی میز پر ملٹی سٹی…
چھوٹے شہروں میں آن لائن اخراجات کا حصہ 2019 اور 2024 کے درمیان 53 فیصد…
الیکٹرانکس کی صنعت نے 2030 تک مینوفیکچرنگ میں 500 بلین ڈالر حاصل کرنے کا ہدف…