جھارکھنڈ کی ڈومری اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے فاتح امیدوار اور ریاستی وزیر تعلیم آنجہانی جگن ناتھ مہتو کی اہلیہ جو انڈیا الائنس کی امیدوار تھیں انہوں نے جیت درج کی تھی ۔ اس جیت کے بعد اب کامیاب رکن اسمبلی بے بی دیوی کو آج جھارکھنڈ اسمبلی میں حلف دلایا گیا ہے۔جھارکھنڈ اسمبلی اسپیکر رویندر مہتو نے بےبی دیوی کو ایم ایل اے کے عہدے کا حلف دلایا ہے۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ نومنتخب بے بی دیوی ڈومری سے جیتی ہیں، جن کی حلف برداری کی تقریب آج تھی۔اس موقع پر بے بی دیوی نے کہا کہ وہ جگن ناتھ مہتو کے ادھورے خواب کو پورا کریں گی، عوام کو جو بھی مسائل ہیں وہ ان مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی، عوام کی امیدوں پرکھڑےاترنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…