Delhi Election 2025: سی ایم آتشی کے علاوہ ریکھا نام کی ایک اور خاتون امیدوار نے کالکاجی سیٹ سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی ہے۔ حلف نامے کے مطابق ریکھا کی عمر 46 سال ہے اور وہ گووند پوری کی رہنے والی ہے۔ سی ایم آتشی نے آج (14 جنوری) کالکاجی اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
آتشی نے لاجپت نگر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اے اے پی لیڈر نے کہا کہ آتشی کو پیر کو روڈ شو کے بعد اپنا نامزدگی داخل کرنا تھا لیکن روڈ شو میں تاخیر کی وجہ سے وہ سہ پہر 3 بجے تک ضلع مجسٹریٹ کے دفتر نہیں پہنچ سکیں۔ بی جے پی نے آتشی کے خلاف رمیش بدھوڑی کو میدان میں اتارا ہے اور کانگریس نے الکا لامبا کو میدان میں اتارا ہے۔ الکا لامبا نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
کالکاجی امیدواروں کا سیاسی سفر
الکا لامبا پہلے بھی ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔ وہ پانچ سال AAP میں بھی رہیں لیکن 2019 میں وہ کانگریس میں واپس آگئیں۔ جبکہ رمیش بدھوڑی 2003، 2008 اور 2013 میں تغلق آباد سیٹ سے نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ دو بار رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
آتشی نے گزشتہ انتخابات میں تقریباً 11 ہزار ووٹوں سے حاصل کی تھی کامیابی
کالکاجی سیٹ پر AAP کا 2015 سے غلبہ ہے۔ اوتار سنگھ نے 2015 میں اور پھر 2020 میں آتشی نے الیکشن جیتا تھا۔ 2019 میں، آتشی کو عآپ نے مشرقی دہلی سے لوک سبھا کا ٹکٹ دیا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آتشی نے 2020 میں بی جے پی کے دھرمبیر کو شکست دی تھی جبکہ کانگریس کی شیوانی چوپڑا تیسرے نمبر پر تھیں۔ آتشی کو 55,897 ووٹ ملے، دھرمبیر کو 44,504 ووٹ ملے اور شیوانی کو 4,965 ووٹ ملے تھے۔
یہ بھی پڑھیں- Delhi Assembly Elections 2025: اروند کیجریوال پر کھل کر حملہ کرے گی کانگریس! ذرائع کا دعویٰ،راہل گاندھی نے جاری کیا حکم
کالکاجی میں ہیں تقریباً 2 لاکھ ووٹر
کالکاجی اسمبلی سیٹ پر ووٹروں کی کل تعداد 1,94,515 ہے۔ ان میں سے 1,06,893 مرد اور 87,617 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ ٹرانس جینڈر ووٹر بھی ہیں۔ 70 رکنی دہلی اسمبلی کے لیے انتخابات 5 فروری کو ہوں گے اور 8 فروری کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیر نے عبادت گاہوں کے ایکٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا…
جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے…
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔ اس…
نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ…
سوڈانی فوج اور 'آر ایس ایف' کے اہلکار دونوں ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ…
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے…