Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس سے اتحاد سے متعلق عام آدمی پارٹی کی طرف سے بڑا بیان آیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانا ہم سب کا مقصد ہے۔ دراصل، راہل گاندھی نے ہریانہ کانگریس کے لیڈران سے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکانات سے متعلق سوال پوچھے ہیں۔ کانگریس ذرائع کا ماننا ہے کہ راہل گاندھی ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔
سنجے سنگھ نے کہا، ”ان کے اس موقف کا میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ یقینی طورپر بی جے پی کو ہرانا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ ان کی نفرت کی سیاست، ان کی عوام مخالف، کسان مخالف، نوجوانوں کے خلاف بی جے پی کی حکمت عملی اورمہنگائی سے متعلق ہمارا محاذ ہے۔ یقینی طورپران کو ہرانا ہماری ترجیح ہے، لیکن اس کے بارے میں باضابطہ طورپرہمارے ہریانہ کے انچارج اورریاستی صدر آگے کی بات چیت کی بنیاد پراس کی اطلاع اروند کیجریوال کو دیں گے اور پھراس پر کچھ بات آگے کی جائے گی۔”
دہلی میں بھی ہوگا الائنس؟
سنجے سنگھ نے ہریانہ کے ساتھ ساتھ دہلی اسمبلی الیکشن میں اتحاد کے سوال پرکہا کہ یہ ہریانہ الیکشن سے متعلق بات ہے۔ یہ لوک سبھا الیکشن سے متعلق بات نہیں ہے، کسی دوسری ریاست کی بات بھی نہیں ہے۔ کسی دوسری ریاست کی بات بھی نہیں ہے۔ اس لئے ہرپارٹی کی تنظیم جس طرح کام کرتا ہے، اسی طرح ہماری ہریانہ کی یونٹ اس پربات چیت کرے گی اوراروند کیجریوال کے ساتھ بات کرکے اس پر فیصلہ لے گا۔
سشیل کمارگپتا نے کیا کہا؟
وہیں، سنجے سنگھ کے بیان پرہریانہ عام آدمی پارٹی کے صدرسشیل کمارگپتا کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سنجے سنگھ نے کچھ کہا ہے تو سوچ کرہی کہا ہے۔ وہ ڈسپلن والے سپاہی ہیں، قیادت کا جوبھی فیصلہ ہوگا، اسے قبول کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی 90 اسمبلی سیٹوں کے لئے تیاری کررہی ہے۔ ہم اپنے خیالات ہائی کمان کے سامنے پیش کریں گے۔ عام آدمی پارٹی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ ہریانہ میں آمریت چل رہی ہے۔ اتحاد کا فیصلہ ہائی کمان پرمنحصر ہے۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…