قومی

Jammu and Kashmir Assembly Election: آر ایل ڈی نے بی جے پی کو دیا جھٹکا! اتحاد توڑکر الگ الیکشن لڑنے کا اعلان

Jammu and Kashmir Assembly Election: مرکزی حکومت میں وزیر جینت چودھری کی راشٹریہ لوک دل پارٹی مرکزی اور یوپی حکومتوں میں این ڈی اے کی اتحادی ہے۔ ان دونوں نے لوک سبھا الیکشن ایک ساتھ لڑا تھا، لیکن اب آر ایل ڈی نے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ہے۔ جموں و کشمیر میں جلد ہی الیکشن ہونے والے ہیں، آر ایل ڈی بھی اس الیکشن میں اتر چکی ہے۔ آر ایل ڈی یہاں تنہا الیکشن لڑے گی۔

جموں و کشمیر کے انتخابات میں آر ایل ڈی اور بی جے پی نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ آر ایل ڈی 15-20 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ اس کے لیے پارٹی کے جنرل سکریٹری ترلوک تیاگی نے 23 اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست جاری کی ہے۔ ان میں پارٹی صدر جینت چودھری، یوپی میں آر ایل ڈی کے دونوں ایم پی چندن چوہان اور چھپرولی سیٹ کے ایم ایل اے کے ساتھ راج کمار سانگوان کے نام شامل ہیں۔

اس ریاست میں تال ٹھوکے گی آر ایل ڈی

آر ایل ڈی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ ہماری پارٹی بی جے پی سے الگ الیکشن لڑے گی۔ آر ایل ڈی ان سیٹوں پر نظریں جمائے ہوئے ہے جہاں او بی سی اور پسماندہ طبقے کے ووٹر بڑی تعداد میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کی نظریں یہاں کے مسلم ووٹ بینک پر بھی لگی ہوئی ہیں۔ راشٹریہ لوک دل کے داخلے کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات بہت دلچسپ ہوجائیں گے۔

جموں و کشمیر میں ایک طرف کانگریس عمر عبداللہ کی پارٹی این سی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے تو دوسری طرف بی جے پی الیکشن لڑ رہی ہے۔ خیال کیا جا ہے کہ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ ادھر محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی، سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی میدان میں لڑ رہی ہیں۔ ایسے میں آر ایل ڈی کے داخلے سے انتخابی جنگ مزید تیز ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں- Caste Census: این ڈی اے اتحاد ذات پات کی مردم شماری کرائے گا، اوم پرکاش راج بھر کا دعویٰ

آپ کو بتا دیں کہ دس سال بعد جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں پر تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 24 اسمبلی سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اسی طرح دوسرے مرحلے میں جموں و کشمیر کی 26 اسمبلی سیٹوں پر 25 ستمبر 2024 کو ووٹنگ ہوگی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں جموں و کشمیر کی 40 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

55 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago