قومی

Lok Sabha Speaker Election: ‘لوک سبھا اسپیکر کے لئے ٹی ڈی پی کھڑا کردے امیدوار تو انڈیا الائنس…’ عام آدمی پارٹی کا چندرا بابو نائیڈو کو آفر

لوک سبھا اسپیکرسے متعلق چل رہی قیاس آرائیوں کے درمیان عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ یہ عہدہ تیلگو دیشم پارٹی یا جنتا دل یونائیٹیڈ کو ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوریت کے مفاد میں ہوگا۔ پیر (10 جون، 2024) کو انہوں نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اتحادی ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو سے یہ یقینی بنانے کو کہا کہ لوک سبھا اسپیکر ان کی پارٹی سے ہوکیونکہ یہ ان کے مفاد کے ساتھ ساتھ آئین اورجمہوریت کے مفاد میں بھی ہوگا۔ انہوں نے ٹی ڈی پی کو آفربھی دیا کہ اگراس کا امیدوارعہدہ کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو اپوزیشن انڈیا الانس کی اتحادی پارٹیوں کا اہم کردار ہوگا۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) بی جے پی کی حمایت کے بغیرلوک سبھا اسپیکرکے لئے اپنا امیدوارکھڑا کرتی ہے تواپوزیشن پارٹیوں کےالائنس کا کردارکافی اہم ہوگا۔

بی جے پی نے اتحادیوں کو دی کم اہم وزارتیں؟

سنجے سنگھ نے کہا کہ محکموں کی تقسیم میں بی جے پی نے اپنے این ڈی اے اتحادیوں کو جھنجھنا (کم اہم وزارتیں) دیا، جبکہ سبھی اہم وزارت اپنے پاس رکھ لئے۔ انہوں نے کہا، ”میں جنتا دل (یونائیٹیڈ) اور ٹی ڈی پی جیسی پارٹیوں سے گزارش کروں گا کہ کم ازکم لوک سبھا اسپیکرتواپنی سے ہی بنوائیں۔ یہ آپ کی پارٹی کے ساتھ ساتھ آئین اور جمہوریت کے مفاد میں بھی ہوگا۔” سنجے سنگھ نے کہا کہ انڈیا الائنس کو لوک سبھا اسپیکر عہدے کے لئے ٹی ڈی پی کے ذریعہ اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے امکان پر غور کرنا چاہئے۔

ٹی ڈی پی امیدوار کی حمایت کرسکتا ہے انڈیا الائنس

عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے کہا، ”اگرٹی ڈی پی اپنا امیدوار کھڑا کرتی ہے توکانگریس سمیت انڈیا الائنس کی اتحادی پارٹیوں کا اہم کردار ہوگا۔” انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) میں عام آدمی پارٹی بھی شامل ہے۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، گجرات اورآسام میں 22 سیٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑا تھا اور صرف تین سیٹ جیت سکی اور وہ بھی پنجاب سے ہیں۔ اس نے دہلی میں کانگریس کے ساتھ الائنس کرکے الیکشن لڑا تھا۔ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے 543 میں سے 293 لوک سبھا سیٹ جیت کر مسلسل تیسری بار مرکز میں اپنی حکومت بنائی، جبکہ انڈیا الائنس کو 234 سیٹ ملیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago