علاقائی

Congress on PM Modi: ‘یہ ہے راہل گاندھی کا اثر …’ ٹویٹر پر پی ایم او کی کور تصویر بدلنے پر کانگریس نے کیا طنز

نریندر مودی کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد، پی ایم او انڈیا نے اب آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر اور کور فوٹو کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ پی ایم او انڈیا نے ایکس اکاؤنٹ کی کور فوٹو میں آئین کے سامنے جھکتے ہوئے پی ایم مودی کی تصویر شامل کی ہے۔

تاہم، کانگریس نے پی ایم او انڈیا کی تصویر تبدیل کرنے پر پی ایم مودی پر تنقید کی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی کے خیالات کا براہ راست اثر آئین کی حفاظت پر ہے جو 2024 کے انتخابات کے لیے فیصلہ کن مسئلہ ہے۔

راہل گاندھی نے آئین کے معاملے پر بی جے پی کو گھیر لیا۔

درحقیقت، لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران، کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی نے آئین کی حفاظت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے پی ایم مودی اور بی جے پی کو سخت  تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انتخابی ریلیوں میں کہا تھا کہ اگر بی جے پی مرکز میں اقتدار میں واپس آتی ہے تو وہ اس آئین کو پھاڑ دے گی جو غریبوں، دلتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کو حقوق دیتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی اور انڈیا الائنس میں اس کے اتحادی آئین کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

کانگریس کو کتنی سیٹیں ملیں؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا الائنس میں شامل جماعتوں نے آئین کو بچانے کے معاملے پر الیکشن لڑا تھا، جس کا فائدہ ہندوستان کی آئین ساز جماعتوں کو ہوا تھا۔ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کو 234 سیٹیں ملی ہیں، جس میں اکیلے کانگریس کو 99 سیٹیں ملی ہیں، جب کہ ایس پی نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ وہیں این ڈی اے نے 293 سیٹیں حاصل کیں جن میں سے اکیلے بی جے پی کو 240 سیٹیں ملیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago