قومی

UGC Approval to Admission in Universities: طلبا کے لئے بڑی خوشخبری، یونیورسٹی اورکالجوں میں اب سال میں دوبارہوں گے داخلے، UGC نے دی منظوری

پوری دنیا کی یونیورسٹیوں میں سال میں دو بار داخلے ہوتے ہیں۔ اس سے طلبا کوکافی فائدہ ملتا ہے۔ خاص طور پر ان طلبا کو جو کسی وجہ سے جولائی-اگست والے سیشن میں داخلے نہیں لے پاتے ہیں۔ اس کے بعد ان کو ایڈمیشن کے لئے ایک سال کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اورہندوستانی یونیورسٹیوں کو عالمی شناخت دلانے کے لئے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

غیرملکی یونیورسٹیوں کی طرزپراب ملک کی یونیورسٹیوں میں بھی اب سال میں دوبارداخلہ مل سکے گا۔ یوجی سی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ جولائی-اگست کے ساتھ ہی جنوری-فروری میں بھی داخلے ہوں گے۔ یہ ضابطہ اسی سیشن سے نافذ ہوگا۔ یوجی سی چیئرمین پروفیسر جگدیش کمارنے یہ جانکاری دی ہے۔

سال میں دوبارداخلہ سے طلبا کوہوگا فائدہ 

پروفیسر جگدیش کمارنے کہا ہے کہ تعلیمی سیشن 25-2024 سے جولائی-اگست اور جنوری-فروری میں دو بار داخلہ عمل شروع کیا جائے گا۔ سال میں دو بارداخلے سے طلبا کو کافی فائدہ ملے گا۔ اگروہ جولائی-اگست والے سیشن میں داخلہ سے محروم رہ جاتے ہیں تو آئندہ سیشن کے لئے پورے ایک سال کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اتنا ہی نہیں سال میں دو بارکیمپس سلیکشن بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس سے نوجوانوں کو روزگار اور زیادہ مواقع ملیں گے۔

ہماری عالمی مسابقت میں بہتری آئے گی
یوجی سی چیئرمین جگدیش کمارکہا کہ دنیا بھرکی یونیورسٹیاں پہلے ہی اس پرعمل پیرا ہیں۔ اب ہندوستان میں اس کے نفاذ سے ہماری عالمی مسابقت میں بہتری آئے گی۔ ہم عالمی تعلیمی معیارکے مطابق ہوں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے لئے سال میں دو بار داخلہ دینا لازمی نہیں ہوگا۔ اعلیٰ تعلیمی ادارے جن کے پاس درکارتدریسی فیکلٹی ہے، وہ اس فائدہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یونیورسٹیاں اورکالج ہرسال جولائی اگست میں طلباء کو داخلہ دیتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

31 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

39 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

43 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

1 hour ago