نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے ایک دن بعد، عام آدمی پارٹی (AAP) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بدھ کے روز تہاڑ جیل سے باہر آئے اور کہا کہ یہ جشن منانے کا وقت نہیں ہے، بلکہ جدوجہد کا وقت ہے۔ سنگھ کے استقبال کے لیے کئی پارٹی کارکن جیل کے باہر جمع تھے۔ سنگھ 13 اکتوبر 2023 سے قومی دارالحکومت کی ہائی سیکورٹی جیل میں بند تھے۔ وہ دروازے نمبر تین سے باہر نکلے۔ جیل حکام نے بتایا کہ انہیں ضمانت کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔
جیل کے باہر جمع ہوئے عام آدمی پارٹی کے حامیوں نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا‘‘ اور ’’سنجے سنگھ زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔ آپ کارکنوں کے نعرے بازی کے درمیان راجیہ سبھا کے رکن کو پھولوں کی مالا پہنائی گئی۔ دہلی کے کابینہ وزیر سوربھ بھردواج اور AAP ایم ایل اے درگیش پاٹھک جیل کے باہر موجود تھے۔ سنگھ کی رہائی کے پیش نظر جیل کے باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد کا وقت ہے۔ اروند کیجریوال زندہ باد۔ ہمارے جو لیڈر جیل میں ہیں وہ بھی جلد باہر آئیں گے۔ یہ جشن منانے کا نہیں بلکہ جدوجہد کا وقت ہے۔ جیل کے تالے ٹوٹیں گے، ہمارے سارے لیڈر آزاد چھوٹیں گے۔ رہائی کے بعد سنجے سنگھ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا سے ملنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
اس سے پہلے سنگھ کو وسنت کنج کے آئی ایل بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 1:30 بجے کے قریب اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد، انہیں ضمانت کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے واپس تہاڑ جیل لے جایا گیا۔ منگل کے روز سنگھ روٹین چیک اپ کے لیے آئی ایل بی ایس گئے تھے لیکن انہیں بھرتی کر لیا گیا۔ اسپتال میں ہی انہیں اپنی ضمانت کی خبر ملی۔
یہ بھی پڑھیں: بی ایس پی نے امیدواروں کی تیسری لسٹ کی جاری، بی ایس پی نے لکھنؤ سے سرور ملک اور متھرا سےسریش سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا
سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ نے کہا کہ وہ ان کی رہائی کا جشن نہیں منائیں گی کیونکہ کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سابق وزیر ستیندر جین سمیت پارٹی کے لیڈران اب بھی جیل میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…