بین الاقوامی

ایران 48 گھنٹے کے اندر کرسکتا ہے اسرائیل پر بڑا حملہ، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے کیا الرٹ

ایران بدلہ لینے کے لئے تیارہے۔ آئندہ 48 گھنٹے کے اندراسرائیل پرایران خطرناک حملہ کرسکتا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایران کے اس منصوبے کے بارے میں اسرائیل کو اب تک کا سب سے بڑا الرٹ بھیجا ہے۔ سی آئی اے کے مطابق، ایران اپنے حملے میں سینکڑوں ڈرون اوردرجنوں کروزمیزائل سے حملہ کرے گا۔ ایران سے یہ ڈرون اورمیزائل اڑکراسرائیل کے اہم ٹھکانوں کو اپنا نشانہ بنائیں گے۔

گزشتہ سال 7 اکتوبرکو اسرائیل پرہوئے حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے سامنے اب تک کا سب سے بڑا بحران آنے والا ہے، یہ جانکاری امریکی خفیہ ایجنسی نے اسرائیل کو دی ہے۔ پیرکے روز شام میں ایرانی قونصلیٹ پراسرائیلی حملے میں اپنے ٹاپ کمانڈر رضا زاہدی کے مارے جانے سے ایران بے حد ناراض ہے اوراسرائیل پر خطرناک حملے کی تیاری کررہا ہے۔

اسرائیل کو ایران دے رہا ہے مسلسل دھمکی

ایرانی کمانڈرکے مارے جانے کے بعد ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خمینی، صدرمحمد ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اورایرانی فوج کے اعلیٰ افسران کی ططرف سے مسلسل یہ بیان دیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے حملے کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ اسرائیل کواپنے ایکشن پرپچھتاوا ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خمینی کے چیف مشیرمیجر جنرل یحییٰ رحیم صفاوی نے کہا ہے کہ یہودیوں کو ہرحال میں سزا دی جائے گی اوریہ طے ہے۔ ایرانی فوج کی طرف سے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اسرائیل پرخطرناک حملہ کرے گا اورریسیٹنس فورس اپنے فرائض پرعمل کرے گی۔

اسرائیل کی ایران کو وارننگ، حملہ کیا تو قیمت ادا کرنی ہوگی

ایران کی طرف سے کی جارہی تیاری کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی وزیردفاع نے بھی ایران کو راست طورپردھمکی دی ہے۔ وزیردفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ہم روزانہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ وسط-مشرق میں ان سبھی کو ہم بتادیں کہ جو بھی ہمارے خلاف قدم اٹھائے گا، اسے بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔ اسرائیل فی الحال حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے جنگ لڑ رہا ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ 6 ماہ میں 32 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس طرح سے اسرائیل کے خلاف پورے عالم اسلام میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

29 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

40 minutes ago