بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Elections 2024: اترپردیش کی سبھی 80 لوک سبھا سیٹوں کے بجائے کانگریس کوصرف 17 سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کرنا ہے، لیکن ابھی تک کانگریس کی طرف سے تمام امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کانگریس مرحلہ وار طریقے سے سیٹوں پر ناموں کا اعلان کررہی ہے۔ کانگریس کی طرف سے بدھ (3 اپریل) کو بھی یوپی کی دو سیٹوں سے متعلق امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن اس میں بھی امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مانا جا رہا تھا کہ پارٹی ان سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرسکتی ہے۔
کانگریس کو بدھ (3 اپریل) کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا، جب یوپی کی متھرا سیٹ سے ممکنہ امیدوار باکسروجیندر سنگھ نے پارٹی تبدیل کردی۔ وجیندرسنگھ بدھ کو کانگریس چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ باکسروجیندرسنگھ کے بی جے پی میں جانے کے بعد اب کانگریس نے یہاں سے مکیش دھنگرکو امیدواربنایا ہے۔ اس فہرست میں ایک اور سیٹ سیتا پور لوک سبھا پربھی پارٹی نے امیدوارکا اعلان کیا ہے۔ سیتا پور سے کانگریس نے نکل دوبے کی جگہ راکیش راٹھورکو ٹکٹ دیا ہے۔
پریاگ راج سیٹ پر بھی طے نہیں ہوسکا امیدوار کا نام
اس درمیان دیکھا جائے تو یوپی کی ہاٹ سیٹوں میں شمارامیٹھی، رائے بریلی اور پریاگ راج سیٹ پرسبھی کی نظریں مرکوز ہیں۔ ان سیٹوں پر کانگریس ابھی تک امیدواروں کے نام فائنل نہیں کرپائی ہے۔ حالانکہ بدھ کو جاری ہوئی فہرست میں امیٹھی اور رائے بریلی کے امیدواروں کا اعلان ہونے کا کافی زیادہ امکان ظاہرکیا جا رہا تھا۔
یوپی کی 14 سیٹوں پر پانچویں مرحلے میں ہوں گے الیکشن
اترپردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں کے لئے ووٹنگ 7 مرحلوں میں ہوں گے۔ یوپی کی امیٹھی اوررائے بریلی سیٹ پرالیکشن پانچویں مرحلے میں 20 مئی، 2024 کو ہوں گے۔ ووٹنگ کے پانچویں مرحلے میں امیٹھی اوررائے بریلی کے ساتھ یوپی کی کل 14 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان 14 سیٹوں میں رائے بریلی، امیٹھی، موہن لال گنج، لکھنﷺ، جالون، جھانسی، حمیرپور، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، قیصرگنج اور گونڈہ خاص طور پرشامل ہیں۔ اس کے لئے نوٹیفکیشن 26 اپریل کو جاری کی جائے گی اور تین مئی تک پرچہ نامزدگی داخل کئے جاسکیں گے۔ 4 مئی کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی۔ وہیں، 6 مئی کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ سبھی سیٹوں کے لئے الیکشن کے نتائج 4 جون کو ایک ساتھ آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…