سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سنبھل تشدد پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا، سماج وادی پارٹی نے سنبھل واقعہ کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ ایوان نہیں چل سکا لیکن ہمارا مطالبہ اب بھی وہی ہے۔ہم سنبھل واقعہ پر اپنے خیالات ایوان میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ سنبھل کے اہلکار اس انداز میں من مانی سے کام کر رہے ہیں، گویا وہ بی جے پی کے کارکن ہیں۔ سنبھل کا واقعہ لوگوں کو دوسرے مسائل سے ہٹانے کے لیے بی جے پی کی ایک منصوبہ بند حکمت عملی ہے۔ایک پوری منصوبہ بندی کے ساتھ سنبھل میں تشدد کے واقعے کو انجام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہر جگہ کھودنا چاہتے ہیں وہ ایک دن ملک کی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی کھو دیں گے۔
بنگلہ دیش کے معاملے پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس بارے میں سوچنا چاہیے، ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئے، اگر وہ ہمارے سنتوں کا احترام نہیں کر سکتی تو وہ مضبوط حکومت ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتی ہے۔ایس پی ایم پی رام گوپال یادو نے کہا کہ اس طرح کے سروے (مساجد کے) کے ذریعہ ملک بھر میں بدامنی پھیلانے کی سازش رچی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے اور ایسے احکامات دینے والے ججوں کے خلاف کارروائی کرے۔
بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور افغانستان کے درمیان دوستی کی راہ ہموار…
قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں ہندوستانی لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے…
یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے…
پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ جب وہ اپنے گاؤں میں تھا تو…
ون نیشن، ون الیکشن سے متعلق بدھ کو ہوئی جے پی سی کی میٹنگ میں…
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ(اے اے ایچ…