قومی

US president Joe Biden approves new defence deal: جوبائیڈن نے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے قبل ہندوستان کو دیا بڑا تحفہ،انتہائی اہم دفاعی معاہدے کو دے دی منظوری

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میعاد ختم ہونے میں صرف چند ہفتے باقی ہیں۔ بائیڈن نے اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے قبل بھارت کے نقطہ نظر سے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ اس دفاعی معاہدے کے تحت ہندوستان کو امریکی کمپنیوں سے MH-60R ملٹی مشن ہیلی کاپٹر کا اہم دفاعی سامان ملے گا، جس سے ہندوستان کی سیکورٹی مزید مضبوط ہوگی۔ اس معاہدے کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 1.17 بلین ڈالر ہے۔ صدر بائیڈن نے اپنے فیصلے سے امریکی کانگریس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

بائیڈن حکومت کا بھارت کو اہم دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کا فیصلہ اپنی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے سے بھارت کو راحت ملی ہے کیونکہ اگر بائیڈن انتظامیہ اس معاہدے کو منظور نہ کرتی تو نئی حکومت کے قیام کے بعد اسے منظور کرنے میں مزید وقت لگ سکتا تھا۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان کو 30 ملٹی فنکشن انفارمیشن ڈسٹری بیوشن سسٹم جوائنٹ ٹیکٹیکل ریڈیو سسٹم بھی ملیں گے۔ اس میں جدید ڈیٹا ٹرانسفر سسٹم، ایکسٹرنل فیول ٹینک، فارورڈ لِکنگ انفراریڈ سسٹم، آپریٹر مشین انٹرفیس، اضافی کنٹینرز وغیرہ ہوں گے، اس کے ساتھ ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ میں مدد بھی امریکہ فراہم کرے گا۔

اس معاہدے کے تحت دفاعی سازوسامان امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اور مشن سسٹمز فراہم کریں گے۔ امریکی حکومت کے 20 ملازمین اور کنٹریکٹ کمپنیوں کے 25 نمائندے ان ہتھیاروں کی فروخت اور تکنیکی مدد کے لیے بھارت آئیں گے۔ امریکی حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس سے امریکہ کے اسٹریٹجک اتحادی بھارت کی دفاعی تیاریوں کو تقویت ملے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

28 minutes ago

Delhi AQI Today: دہلی-این سی آر میں آلودگی کی مار، گریپ-3 نافذ، اے کیو آئی 400 کے پار، ان گاڑیوں پر پابندی

محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر کو دہلی-این سی آر…

2 hours ago

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

11 hours ago