قومی

S Jaishankar spoke to his Iranian counterpart: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایرانی ہم منصب سے کی بات، ہندوستانی شہریوں کے محفوظ واپسی کے لیے ادا کیا شکریہ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات کی۔ انھوں نے ایران کے نقطۂ نظر اور سوچ کو شیئر کرنے کے لیے عراقچی کی تعریف کی اور ہندوستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایران کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بات چیت مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے، جہاں علاقائی تنازعات اور پیچیدہ جغرافیائی سیاسی حالات عالمی تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج سہ پہر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات کی۔ موجودہ پیچیدہ صورت حال میں ایران کے نقطہ نظر اور نظریے کو شیئر کرنے کے لیے میں ان کی تعریف کرتا ہوں۔ ہندوستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں مدد کرنے کے لیے میں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔‘‘

ہندوستان اور ایران کے تعلقات ہمیشہ سے رہے ہیں بہتر

واضح رہے کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس بات چیت کو ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک قدم سمجھا جا رہا ہے۔ بھارت کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے خطے کے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایس جے شنکر نے ایران کی مدد پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی محفوظ واپسی میں ایران کا تعاون قابل ستائش ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے خطے میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے وسیع سفارتی کوششیں کی ہیں۔ دریں اثنا وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کا سفر کرنے سے پہلے احتیاط برتیں اور وزارت کے مشورے پر عمل کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

18 minutes ago

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

12 hours ago