قومی

Gujrat Road Accident: وزیر اعظم مودی نے گجرات سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے معاوضے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا کیا اعلان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو گجرات کے کچھ میں پیش آئے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے فی کس کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم کا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کے کچھ میں حادثے کے نتیجے میں ہونے والی اموات سے انہیں دکھ پہنچا ہے اور وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

کوٹا حادثے میں بھی مالی امداد کا اعلان

دریں اثنا، وزیر اعظم مودی نے راجستھان کے کوٹا ضلع میں سڑک حادثے کے نتیجے میں نو افراد کی موت پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے فی کس کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

عقیدت مندوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرائی، نو افراد ہلاک

یہ حادثہ راجستھان کے کوٹا ضلع میں کوٹا-ادے پور ہائی وے پر شمبھوپورہ کے قریب پیش آیا، جہاں عقیدت مندوں کو لے جانے والی ایک گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل ضلع کلکٹر راجیش جوشی کے مطابق گاڑی میں 16 افراد سوار تھے، جو کھاٹو شیام جی کے درشن کے بعد مہاراشٹر واپس جا رہے تھے۔ حادثہ نصف شب کے دوران پیش آیا اور گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ راجیش جوشی نے اے این آئی کو بتایا کہ شمبھوپورہ کے قریب 16 افراد کو لے جانے والی گاڑی رات کے وقت ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ انتہائی دردناک حادثہ تھا، جس میں نو افراد کی جان چلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی فوری ترجیح زخمیوں کو مناسب طبی سہولت فراہم کرنا ہے، جب کہ مہلوکین کے پوسٹ مارٹم کی کارروائی جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: اے آئی ہو یا کوئی نئی ٹیکنالوجی، ہنرمند شخص کی روزی روٹی کوئی نہیں چھین سکتا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ ہنرمندی کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانا اور ان کے…

59 minutes ago

Balendra Shah India Visit: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ آج پہنچیں گے بھارت، پیر کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہوگی اہم ملاقات

بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور نیپال کے درمیان…

2 hours ago

Rajasthan Road Accident: راجستھان میں دو خوفناک سڑک حادثے، 12 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنا بتائی…

3 hours ago