اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو۔ (فائل فوٹو)
ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکویروشلم کی عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ضلعی عدالت نے جمعہ کے روزوزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکے خلاف بدعنوانی کے تین مقدمات کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ جج ریوکا فریڈمین-فیلڈمین نے کہا کہ نیتن یاہو کے وکیل امیت حداد کی جانب سے پیش کی گئی درخواست میں کوئی ٹھوس بنیاد یا وجہ فراہم نہیں کی گئی، جو سماعت کومنسوخ کرنے کے لئے کافی ہو۔
عدالتی فیصلے کے چند گھنٹے بعد بنجامن نیتن یاہو نے دوسری درخواست بھی پیش کی، جس میں انہوں نے اگلے ہفتے کے لئے اپنے پروگرام کی کاپی بھی پیش کی تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ انہیں سماعت ملتوی کرنے کی ضرورت ہے۔ نیتن یاہوکے وکیل نے جمعرات کے روزدلیل دی تھی کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد جاری جنگ بندی کے درمیان وزیراعظم کو انتہائی اہم دوطرفہ، قومی اورسلامتی کے معاملات پرتوجہ مرکوزکرنے کے لئے دوہفتے کی راحت درکار ہے۔
اسرائیل ایک جامع معاہدے کی کر رہا تھا منصوبہ بندی
اس درخواست کے دوران کئی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل اورامریکہ غزہ جنگ کے خاتمہ اورعرب ممالک کے ساتھ حالات کو معمول پرلانے کے لیے ایک جامع معاہدے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، حالانکہ اس کی سرکاری طورپرکوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ بنجامن نیتن یاہو پررشوت ستانی، دھوکہ دہی اوربدعنوانی کے تین الگ الگ مقدمات میں اعتماد کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ وہ تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اوردعویٰ کرتے ہیں کہ یہ سب ایک سیاسی سازش کا حصہ ہے، جس میں پولیس اورریاستی پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے ان پرجھوٹے الزامات لگائے ہیں۔
وزیرخزانہ نے عدالت کو فیصلے کو بدقسمتی والا قراردیا
وزیرخزانہ بیزالیل اسموٹرچ نے عدالت اوراستغاثہ کے فیصلے پرشدید غصے کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ عدالت اوراستغاثہ قومی ترجیحات اورمفادات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ صورتحال ملک کی بڑی ناکامی ہے۔ قومی سلامتی کے وزیرایتامر بین گویرنے بھی اس فیصلے کو حقیقت سے باہرقرار دیتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی اس اپیل کو دہرایا، جس میں انہوں نے اس کیس کو مکمل طورپرروکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکوڈ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ٹیلی گوٹلیونے ٹوئٹر(ایکس) پرکہا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ ہورہے توہین آمیزسلوک سے تنگ آچکی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ نیتن یاہواپنی جدوجہد، فخراورطاقت کو برقرار رکھیں گے، جیسا کہ انہوں نے اسرائیل کودکھایا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
شمال مشرقی دہلی میں یہ 2 دن کے اندر قتل کی دوسری واردات ہے۔ اس…
پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں…
لداخ میں کھیلوں کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں…
سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…
تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…
نیویارک میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ اسے امریکی شہر اورورا میں ایک مذہبی…