جیل میں بند سکیش چندرشیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو ایک اور خط لکھا ہے۔
سال 2015 میں ٹھگی کے الزام میں گرفتارسکیش چندرشیکھر جیل میں ہوکربھی سرخیوں میں رہتا ہے۔ سکیش چندرشیکھراکثرجیل سے اداکارہ جیکلین فرنانڈیزکویا توکوئی نہ کوئی خط لکھتا رہتا ہے یا پھرکوئی نہ کوئی تحفہ دیتا رہتا ہے۔ ایسے میں جیکلین فرنانڈیزفلموں سے متعلق سرخیوں میں رہیں یا نہیں، لیکن سکیش کی وجہ سے سرخیوں میں ضروررہتی ہیں۔ اس باربھی سکیش نے جیکلین کوایک تحفہ دینے کی پیشکش کی ہے۔
کروڑوں کی ٹھگی کے ملزم سکیش نے جیل سے جیکلین فرنانڈیز کے لئے ایک خط لکھا۔ سکیش فی الحال دہلی کی منڈولی جیل میں بند ہے۔ جیکلین فرنانڈیز کو خط میں اس بیبی گرل اورلال پری کہہ کریاد کیا ہے۔ ساتھ ہی جیکلین کی کانس فلم فیسٹیول میں اپیئرنس کی بھی تعریف کی ہے۔
ہاؤس فل-5 کی تعریف
سکیش چندرشیکھرنے اپنے خط میں جیکلین فرنانڈیزکی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ہاؤس فل-5‘ کی بھی تعریف کی ہے۔ اس نے جیکلین فرنانڈیزکے اسی فلم کے گانے ’لال پری‘ کوکوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جیکلین کی اپیئرنس اوران کے میوزک ویڈیوزکی بھی تعریف کی ہے۔ سکیش نے جیکلین فرنانڈیزکے لئے ایک گرانڈ سرپرائزپلان کیا اوراس کے بارے میں اپنے خط میں لکھا۔ سکیش نے جیکلین فرنانڈیزکے لئے کسمائز ٹیسلا سائبرٹرک خریدی ہے۔ سکیش نے لکھا کہ یہ تحفہ جیکلین کی برتھ ڈے سے پہلے ہندوستان میں آئے گا۔ سکیش نے لکھا کہ یہ ٹرک جیکلین کی کامیابی کے لئے ہیں۔
کسٹمائزکرایا ٹرک
سکیش نے مزید لکھا کہ یہ گاڑی پوری طرح سے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ سکیش کوجیکلین کا گانا لال پری بہت پسند آیا تھا اوراس نے خط میں لکھا کہ وہ چاہتا ہے کہ جیکلین فرنانڈیزدنیا کی پہلی ایسی خاتون ہوں، جن کے پاس ایسی یونک گاڑی ہو۔ سکیش نے لکھا کہ دنیا بھلے میرے پیارکو نہ سمجھے، لیکن مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتے۔ کیونکہ میرے لئے صرف تم معنی رکھتی ہو اورمیں تمہیں اسپیشل محسوس کرانا چاہتا ہوں۔ آئی لویوبیبی گرل، مائی لال پری۔ جولوگ ہماری پریم کہانی کا مذاق اڑاتے ہیں اورکہتے ہیں تم میرا جنون ہو، انہیں ہماری کہانی تاریخ رقم کرتی ہوئی دکھائی دے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…