پٹنہ: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے ’نمو بھون‘ کی تعمیر کی تجویز پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’نمو بھون‘ ان سیٹوں پر بنایا جائے گا جہاں بی جے پی کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔
آر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری نے نشی کانت دوبے کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں پر انڈیا الائنس کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، وہاں پر کون سی عمارت کی تعمیر ہوگی ؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہر پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے اس ملک کو قواعد، قانون اور آئین کے مطابق چلانے کا عہد کیا ہے۔ جو ایودھیا بنا ہوا ہے، وہاں تو عوام نے بی جے پی کو سبق سکھا دیا ہے۔ اگر آپ وہاں نہیں جیت سکے تو ’نمو بھون‘ بنا کر کیا کریں گے؟ ’ہر ہر مودی، گھر گھر مودی‘ ختم ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ بتاؤ روزگار فراہم کرنے والی عمارت کہاں بنے گی؟ کسان بھون کہاں بنے گا؟ جن کی محنت اور پسینے سے سب کا پیٹ بھرتا ہے۔ اس کا جواب دیجئے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر، مرتیونجے تیواری نے کہا، ’’پورا ملک راہل گاندھی کو امیدوں سے دیکھ رہا ہے۔ وہ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں، اس کی توانائی نوجوانوں، کسانوں اور خواتین میں نظر آرہی ہے۔ اسی لئے راہل گاندھی کی یہ بات یہ درست ہے ہے کہ بی جے پی اس بار گجرات میں ہارنے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: نتیش کمار ریڈی نے 105 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر…
بین الاقوامی تنظیموں کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے…
پولیس سپرنٹنڈنٹ سومن برما کے مطابق یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا…
ان دنوں مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے،…
ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق کھدائی کی جگہ کے آس پاس کے مکانات کے حصے بھی…
دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست…