بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق بہارکی عظیم اتحاد حکومت میں شامل پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہونی ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہی نہیں ہوسکا ہے۔ مسلسل کہا جا رہا ہے کہ عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تعطل برقرار ہے۔ وجہ ہے کہ عظیم اتحاد میں شامل الگ الگ پارٹیاں اپنے اپنے مطابق سیٹیں مانگ رہی ہیں۔ اس درمیان آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ بدھ (17 جنوری) کی صبح لالو پرساد یادو نے صحافیوں کو سیٹ شیئرنگ سے متعلق جواب دیا۔
سیٹ شیئرنگ میں ہو رہی تاخیرپر لالو پرساد یادو نے کہا کہ اتنا جلدی ہوجاتا ہے؟ اندرمیں سب ہو رہا ہے۔ اس سوال پرکہا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار ناراض چل رہے ہیں، آپ نے مکرسکرانتی پراس بار ان کو ٹیکا نہیں لگایا، اس پرلالو پرساد یادو نے کہا کہ یہ سب الگ بات ہے۔
سیٹ شیئرنگ پر کہاں پھنسا ہے معاملہ؟
دراصل، عظیم اتحاد میں آرجے ڈی اورجے ڈی یو کے ساتھ دیگرپارٹیاں بھی ہیں۔ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں جے ڈی یو نے 17 سیٹوں پرالیکشن لڑا تھا اور پارٹی کو 16 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ اب نتیش کمار کی پارٹی جب عظیم اتحاد میں ہے تو ان 16 سیٹوں کو واضح کردیا ہے کہ کسی حالت میں وہ اسے نہیں چھوڑنے والی ہے۔ جے ڈی یو کا کہنا ہے کہ اب جو 23 سیٹیں بچ رہی ہیں، اس میں آرجے ڈی دیگرپارٹیوں کے ساتھ حساب کرلے۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: بی جے پی مسلم ووٹوں کے لئے تیار کر رہی ہے بڑا پلان، یوپی کے 4100 گاؤں میں ’قومی چوپال‘ کی تیاری
کانگریس اور لیفٹ پارٹیاں بھی کر رہی ہیں مطالبہ
دوسری جانب، کانگریس اوربائیں بازو یعنی لیفٹ پارٹیوں کے لیڈران نے بھی سیٹوں پر دعویٰ ٹھوک دیا ہے۔ کانگریس 9 میں سے 10 سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ لیفٹ پارٹیوں میں سی پی آئی نے تین اورسی پی آئی (ایم ایل) نے 5 سیٹوں کا دعویٰ کیا ہے۔ ایسے میں اس طرح کے دعوؤں سے صاف نظرآرہا ہے کہ گرینڈ الائنس یعنی عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان سیٹوں کے حوالے سے رسہ کشی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس مہینے سب کچھ طے ہوجائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…