بھارت ایکسپریس۔
UP Lok Sabha Election 2024: اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن کے لئے مشن 80 کو لے کرمیدان میں اتری بی جے پی اپنے پرانے پلان پر واپس لوٹ گئی ہے۔ سال 2019 میں بی جے پی نے یوپی میں وزیراعظم نریندرمودی کی سب سے پہلی ریلی میرٹھ میں کی تھی۔ اس بار پلان تھا کہ وزیراعظم مودی کی پہلی ریلی علی گڑھ میں ہوگی۔ حالانکہ اب ایسا نہیں ہوگا۔ تجویز دی گئی ہے کہ وزیراعظم مودی کی پہلی ریلی بلند شہرمیں کرائی جائے۔ ریلی کی تیاری کے لئے 12 وزرا کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر یوپی کی کمان اپنے ہاتھ میں لے لی ہے اوروہی انتخابی مہم کی کمان سنبھالیں گے۔
یوپی میں بی جے پی کے لئے مغربی یوپی ایک بڑے چیلنج کے طورپررہا ہے۔ یہاں سماجوادی پارٹی، راشٹریہ لوک دل اور بہوجن سماج پارٹی سمیت کانگریس اپنی طاقت جھونک رہی ہیں۔ اس باربی جے پی حکومت کے خلاف بنائے گئے انڈیا الائنس میں کانگریس، سماجوادی پارٹی اورآرایل ڈی شامل ہیں، جو بی جے پی کو سخت ٹکردے سکتی ہیں۔ کئی سیٹوں پر ان کا ووٹ بینک کافی مضبوط ہے۔ ایسے میں بی جے پی اسی علاقوں سے انتخابی تشہیر کی شروعات کرتی ہے تاکہ اپوزیشن کو یہیں سے کمزور کیا جائے۔
وزیراعظم نریندرمودی بلند شہرمیں کروڑوں کی اسکیموں کا افتتاح کریں گے اورسنگ بنیاد رکھیں گے۔ کئی ایسے منصوبے ہیں، جو مکمل ہوچکے ہیں، اب وزیراعظم مودی اسی دن افتتاح کریں گے توبلند شہرکی ترقی کے لحاظ سے کئی اسکیموں کا آغاز بھی کریں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدرراکیش ترپاٹھی نے پروگرام سے متعلق کہا کہ بلند شہر سے بلند بھارت کی تصویر نکلے گی۔ ہندوستان کا ہرشہر بلند بنے، ہندوستانی کی سرحدیں بلند ہوں، اس لئے بلند شہر سے شروعات ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: بی جے پی مسلم ووٹوں کے لئے تیار کر رہی ہے بڑا پلان، یوپی کے 4100 گاؤں میں ’قومی چوپال‘ کی تیاری
بی جے پی ترجمان راکیش ترپاٹھی مزید کہتے ہیں کہ بی جے پی کے لئے ہرعلاقہ اہم ہے۔ یہ کوئی دیگرسیاسی پارٹیوں کی طرح نہیں، جوکسی ایک مخصوص علاقہ جیسے اٹاوہ یا مین پوری کا انتخاب کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہرعلاقے اہم ہیں، اس لئے وزیراعظم مودی کسی بھی جگہ سے اس کی شروعات کرسکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی تیسری بارحکومت بنائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…