اسپورٹس

Pakistan vs New Zealand: پاکستان نے مسلسل تیسری ہار کے ساتھ گنوائی ٹی-20 سیریز، شاہین آفریدی قیادت کرنے میں پوری طرح ناکام

New Zealand vs Pakistan: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈونیڈن میں کھیلے گئے ٹی-20 سیریز کے تیسرے مقابلے میں 45 رنوں سے ہرا دیا۔ پاکستان کی پانچ میچوں کی سیریز میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ اس ہار کے ساتھ ہی وہ سیریز بھی گنوا چکا ہے۔ نیوزی لینڈ کے لئے فن ایلن نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے سنچری لگائی۔ انہوں نے 137 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں ٹم ساؤدی نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان کے لئے بابراعظم نے نصف سنچری لگائی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 224 رن بنائے۔ اس دوران فن ایلن نے طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 137 رن بنائے۔ ایلن کی اس اننگ میں 5 چوکے اور 16 چھکے شامل رہے۔ سیئی فرٹ نے 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 31 رن بنائے۔ اس دوران پاکستان کے لئے حارث رؤف نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ حالانکہ وہ سب سے زیادہ مہنگے بھی ثابت ہوئے۔ رؤف نے 4 اووروں میں 60 رن لٹا دیئے۔

نیوزی لینڈ کے دیئے ہدف کا پیچھا کرنے اتری پاکستان کی ٹیم 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 179 رن ہی بناسکی۔ اس کے لئے بابراعظم نے نصف سنچری لگائی۔ بابراعظم نمبر-3 پر بلے بازی کرنے آئے تھے۔ انہوں نے 37 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 58 رن بنائے۔ بابراعظم کی اس اننگ میں 8 چوکے اورایک چھکا شامل رہا۔ محمد رضوان نے 20 گیندوں میں 24 رن بنائے۔ فخرزماں نے 10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 19 رن بنائے۔ محمد نواز نے 15 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 28 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:  زبردست ہار کے بعد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، تین کھلاڑی ہوئے باہر، اسٹار آل راؤنڈر کی واپسی

پاکستان کی پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے 46 رنون سے جیت درج کی تھی۔ وہیں دوسرا میچ نیوزی لینڈ نے 21 رنوں سے جیت لیا تھا۔ اب تیسرا میچ 45 رنوں سے جیتا ہے۔ نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان ٹی-20 سیریز کا چوتھا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پانچواں اورآخری مقابلہ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago