قومی

راجیو کمار پھر بنے مغربی بنگال کے ڈی جی پی، لوک سبھا الیکشن کے دوران الیکشن کیشن نے دیا تھا ہٹانے کا حکم

راجیو کمارکوایک بارپھرمغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن نے راجیوکمارکا تبادلہ کردیا تھا۔ بی جے پی نے راجیو کمار پرممتا بنرجی کی حکومت کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ سندیش کھالی کے واقعہ کے بعد کئی اپوزیشن لیڈران نے ڈی جی پی پرسوال اٹھائے تھے اورالیکشن کمیشن سے انہیں ڈی جی پی کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں غیرانتخابی عہدے پرمنتقل کردیا تھا۔

لوک سبھا الیکشن کے ضابطہ اخلاق کو ہٹائے جانے کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ہی راجیو کمارکودوبارہ مغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا۔  وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے سب سے قابل اعتماد افسرراجیوکمارکو31 دسمبر2023 کومغربی بنگال پولیس کا ڈی جی پی مقررکیا گیا تھا۔ وہ اس سال مارچ تک ریاست میں اسی عہدے پرکام کر رہے تھے۔

الزامات سے پرانا ناطہ

مغربی بنگال کیڈرکے 1989 بیچ کے آئی پی ایس افسرراجیوکمار نے ریاستی فوجداری تحقیقاتی محکمہ (سی آئی ڈی) کے ایڈیشنل ڈی جی پی کے طورپربھی کام کیا ہے۔ سی بی آئی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی سمجھے جانے والے راجیوکمارپرشاردا گھوٹالے کی تحقیقات کے دوران خصوصی تفتیشی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ثبوت کو دبانے اور چھپانے کا الزام لگایا تھا۔ ریاستی حکومت نے اس گھوٹالے کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ شاردا گھوٹالہ 2013 میں سامنے آیا تھا اورشاردا چٹ فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے کئی لاکھ لوگ مالی طورپربرباد ہوگئے تھے۔ راجیوکماراس وقت بیدھان نگرکے پولس کمشنر تھے۔

یوپی کے رہنے والے ہیں ڈی جی پی راجیو کمار
راجیوکمار یوپی کے چندوسی کے رہنے والے ہے۔ راجیو کمارنے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، روڑکی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ سال 1989 میں انہوں نے سول کا امتحان پاس کیا اوراے پی ایس کے لئے منتخب کئے گئے۔ اس وقت ان کی عمرصرف 23 سال تھی۔ ان کا شمار اپنے کیڈرکے سب سے کم عمرافسروں میں ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

21 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago