پنجااب کے کھڈورصاحب سے رکن پارلیمنٹ امرت پال سنگھ نے لوک سبھا اسپیکرکوخط لکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق، امرت پال سنگھ نے لوک سبھا اسپیکراوم برلا کوخط لکھ کرمانسون سیشن میں شامل ہونے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ 22جولائی سے رکن پارلیمنٹ کا مانسون سیشن شروع ہونے والا ہے۔ 5 جولائی کوامرت پال سنگھ نے لوک سبھا رکن کے طورپرحلف لیا تھا۔ وہ آسام کی ڈبروگڑھ کی جیل میں بند ہیں۔ 18ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کے دوران کل 542 میں سے 539 نومنتخب اراکین پارلیمنٹ نے حلف لیا تھا۔
جیل میں ہونے کے سبب امرت پال سنگھ سیشن کے دوران حلف نہیں لے پائے تھے۔ نئے اراکین پارلیمنٹ کو 60 دن کے اندرحلف لینا ہوتا ہے، نہیں تورکنیت دی جاسکتی ہے۔ جیل میں ہونے کے سبب امرت پال سنگھ سیشن کے دوران حلف نہیں لے پائے تھے۔ نئے اراکین پارلیمنٹ کو 60 دن کے اندرحلف لینا ہوتا ہے۔ نہیں تو رکنیت جاسکتی ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں امرت پال سنگھ نے کانگریس امیدوار کلدیپ سنگھ جیرا کو ایک لاکھ 97 ہزار 120 ووٹوں سے ہراکرکھڈورصاحب سیٹ پرجیت حاصل کی۔
امرت پال سنگھ کو 4 لاکھ 4 ہزار 430 ووٹ ملے، جبکہ کلدیپ جیرا کو2 لاکھ 7 ہزار310 ووٹ ملے۔ وہیں، اس سیٹ پرعام آدمی پارٹی کے لال جیت سنگھ بھلر 1,94,836 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔ پنجاب کی کھڈورصاحب سیٹ سے آزاد امیدوار ‘وارث پنجاب دے’ کے سربراہ امرت پال سنگھ ابھی قومی سلامتی قانون کے تحت آسام کی جیل میں بند ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…