Actor Rakul Preet Singh Brother Aman Arrested: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رکل پریت سنگھ کے بھائی امن پریت سنگھ سے متعلق ایک بڑی خبرسامنے آرہی ہے۔ رکل پریت سنگھ کے بھائی امن پریت سنگھ کو حیدرآباد کی پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ امن پریت سنگھ کی گرفتاری ڈرگس معاملے میں ہوئی ہے۔
حیدرآباد پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے کہی یہ بڑی بات
رکل پریت سنگھ کے بھائی امن پریت سنگھ کی ڈرگس معاملے میں گرفتاری کی جانکاری حیدرآباد پولیس نے ہی شیئرکی ہے۔ حیدرآباد پولیس نے پیرکے روزایک پریس کانفرنس کی تھی۔ اس دوران پولیس نے کہا کہ امن پریت سنگھ کو ڈرگس اسمگلنگ کے معاملے میں گرفتارکیا گیا ہے۔ حیدرآباد کی راجندرنگرایس اوٹی پولیس اورنارکوٹکس بیوروکے ذریعہ جوائنٹ آپریشن کے تحت دیگرلوگوں کے ساتھ ہی امن کی بھی گرفتاری ہوئی۔
امن پریت سنگھ نے لی ڈرگس
پولیس کے مطابق، گرفتاری کے بعد اب رکل پریت سنگھ کے بھائی کو عدالت میں پیش کرنے کی تیاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ امن سے ڈرگس کا استعمال کیا تھا۔ امن ٹسٹ میں پازیٹیوپائے گئے تھے۔ امن کے علاوہ پولیس نے ڈرگس معاملے میں دیگر12 لوگوں کے بارے میں بھی بتایا جو کہ ٹسٹ میں پازیٹیو تھے۔
امن نے کیا تھا کوکین کا استعمال
پولیس نے بتایا کہ امن پریت نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔ وہ کوکین کے استعمال کے لئے کئے گئے ٹسٹ میں پازیٹیو نکلے۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی اور جانچ کرنے کے بعد ہی اس پربیان دیں گے کہ امن کس سے جڑے ہیں۔ ہمیں یہ جانچ کرنے کی ضرورت ہے کہ اس کا تعلق ملزمین کے ساتھ کب شروع ہوا، جن میں کچھ ہندوستانی اور نائیجیریائی شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ باربار جرائم کرنے والے ہیں، لیکن ہمارا ماننا ہے کہ یہ ڈیڑھ سال کے لئے ہوسکتا ہے۔ امن کوکین کے استعمال کے لئے پازیٹیو ٹسٹ کئے گئے ہیں۔
رکل پریت سنگھ کا ڈرگس کیس سے کنکشن نہیں
پولیس سے رکل پریت سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ ڈرگس معاملے میں مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں طلب کئے جانے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ اس پرپولیس نے بتایا کہ اس معاملے سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہم ان کی جانچ نہیں کررہے ہیں، ان کا نام بے وجہ گھسیٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…