قومی

Rajiv Gandhi National Sadbhavna Award: راجیو گاندھی کم مدت میں ہی ملک اور لوگوں کے لئے بے شمارخدمات انجام دیئے، سونیا گاندھی

ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 79 ویں یوم پیدائش کے موقع پرآج قومی داراحکومت دہلی کے جواہر بھون میں آج راجیو گاندھی نیشنل سد بھاونہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کانگریس کے صدر ملکا رجن کھڑ گے ،کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی ،ملک کے سابق نائب صدر حامد انصاری سمیت کانگریس کئی سینئر رہنما اور کارکان موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ آج راجیو گاندھی نیشنل سد بھاونا ایوارڈ ایسی شخصیات اور ایسے اداروں کو دیا جارہا ہے جنہوں نے امن و امان کے قیام ،فرقہ واریت کے خاتمہ اور ملک میں بھائی چارہ کے ماحول سازی کے لئے غیر معمولی خدمات انجام دینے میں اہم رول اداکیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ نفرت، فرقہ واریت،شدت پسندی کا ماحول ہے اور اس ماحول سے سیاسی مفادات کے حصول کے پیش نطر اسے فروغ دینے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں ایسے سنگین ماحول میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ملک میں امن و امان کی فضا قائم کی جائے،تاکہ ملک جہاں ایک طرف ترقی کی جانب گامزن ہو تو وہیں بھارئی چارگی کا دامن بھی ہاتھ چھوٹنے نہ پائے۔

سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو بہت کم مدت تک ملک کے لئے اپنی خدمات انجام دینے کا موقع ملا، تاہم اپنے دور حکومت میں انہوں نے ملک اور ملک کے باشندوں کے فلاح و بہبود کے لئے بے شمار خدمات انجام دیں، سونیا گاندھی نے آگے کہا راجیو گاندھی کو اس بات پر یقین تھا کہ  مذہب،ذات پات ،زبان اورعلاقائی عصبیت کا خاتمہ کرنا ضروری ہے ۔ سب کو یکسانیت کا درجہ حاصل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجیو گاندھی خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے ہمیشہ پُر عزم رہے۔ -انہوں نے کہا کہ آْ ج خواتین سیاست میں نمائندگی کر رہی ہیں در اصل یہ راجیو گاندھی کی ہی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

23 mins ago