قومی

Rajiv Gandhi National Sadbhavna Award: دہلی کے جواہر بھون آڈیٹوریم میں راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ پروگرام کا انعقاد، قومی اتحاد میں تعاون کے لیے بنستھلی ودیا پیٹھ کو دیا گیا اعزاز

دہلی کے جواہر بھون آڈیٹوریم میں راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں بنستھلی ودیاپیٹھ کو راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں سابق نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے بنستھلی ودیا پیٹھ کو قومی اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے میدان میں اس کی منفرد شراکت کے لیے یہ ایوارڈ دیا۔ اس پروگرام میں سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔

بتا دیں کہ بنستھلی یونیورسٹی 1935 میں قائم ہوئی تھی۔ 850 ایکڑ پر پھیلی اس یونیورسٹی کو پہلے ‘بنستھلی ودیاپیٹھ’ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 1943 میں اس کا نام بدل کر ‘بنستھلی یونیورسٹی’ رکھ دیا گیا۔ 1983 میں یو جی سی نے اس یونیورسٹی کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ دیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کو NAAC  کی طرف سے اے گریڈ سند بھی دیا گیا ہے۔

ہیرالال شاستری نے قائم کیا تھا بنستھلی ودیاپیٹھ

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ ہیرا لال شاستری نے بنستھلی ودیاپیٹھ قائم کی تھی۔ 1929 میں، اپنے بچپن کے خواب کو پورا کرنے کے مقصد کے ساتھ، شاستری نے جے پور سے 45 میل دور، بنتھلی (ونستھلی) نامی گاؤں کا انتخاب کیا، اور جیون کٹیر قائم کیا۔ یہاں انہوں نے سماجی کارکنوں کی ایک ٹیم کو تربیت دی اور گاؤں کی تعمیر نو کے پروگرام کو نافذ کرنے کی کوشش کی۔ اس میں ان کی بیوی نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

اس دوران ان کی 12 سالہ بیٹی شانتا بائی کی موت ہوگئی۔ اس کے لیے شاستری نے 6 اکتوبر 1935 کو شکشا-کٹیر قائم کی، جو بعد میں بنستھلی ودیاپیٹھ میں تبدیل ہو گئی۔ آج اس ودیا پیٹھ نے خواتین کی تعلیم کے ایک بڑے قومی ادارے کی شکل اختیار کر لی ہے۔ 1946 میں مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ بنستھلی میرے دل میں واقع ہے۔ اور 1945 میں پنڈت جواہر لعل نہرو نے کہا تھا کہ اگر میں لڑکی ہوتی تو اپنی تعلیم کے لیے بنستھلی کا انتخاب کرتی۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان میں ہر سال 20 اگست کو سدبھاونا دیوس منایا جاتا ہے۔ یہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد تمام مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی، قومی اتحاد، امن اور محبت کو فروغ دینا ہے۔ راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ 1992 میں قائم کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

22 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

22 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

57 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago