قومی

Rahul Gandhi visited Delhi AIIMS: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی ایمس کا کیا دورہ، سخت سردی میں فٹ پاتھ پر سو رہے مریضوں کی فیملی کا جانا حال

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کی دیر رات دہلی ایمس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دورے کے بعد راہل گاندھی نے مرکزی اور دہلی حکومتوں پر شدید حملہ کیا۔

دہلی ایمس کا کیا دورہ

راہل گاندھی نے کہا کہ جو لوگ ملک کے دور دراز علاقوں سے ایمس میں علاج کروانے کے لیے آئے ہیں وہ اس شدید سردی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سب ویز پر سونے اور رہنے پر مجبور ہیں۔ کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی کے دورے کی ایک ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں، جس میں وہ مریضوں کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 

کانگریس نے پوسٹ کی تصویر

کانگریس پارٹی نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے دہلی ایمس کے باہر مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ دور دراز سے علاج کے لیے آنے والے لوگ یہاں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سونے پر مجبور ہیں۔ مودی حکومت اور دہلی حکومت نے انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دیا ہے۔ اپنی ذمہ داری سے منہ موڑ رکھا ہے۔‘‘

 

ایک اور پوسٹ میں، کانگریس پارٹی نے لکھا، ’’علاج کے لیے مہینوں سے انتظار، تکلیف اور حکومت کی بے حسی- یہ آج دہلی ایمس کی حقیقت ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اپنے پیاروں کی بیماری کا بوجھ اٹھائے دور دراز سے آنے والے لوگ اس شدید سردی میں فٹ پاتھوں اور سب ویز پر سونے پر مجبور ہیں۔ آج قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے علاج کے منتظر مریضوں سے ملاقات کر کے ان سے بات کی اور ان کی پریشانیاں سنیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

1 hour ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

2 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

3 hours ago